Latest News

خطرے میں کوہلی کی بادشاہت :ولیمسن کو پچھاڑ دوسرے نمبر پر پہنچے سمتھ

خطرے میں کوہلی کی بادشاہت :ولیمسن کو پچھاڑ دوسرے نمبر پر پہنچے سمتھ

دبئی : آسٹریلیائی بلے باز سٹیو سمتھ نے آئی سی سی کی پیر کے روز جاری ہوئی ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے مقام پر آ پہنچے ہیں جبکہ پہلے نمبر پر بھارتیہ ٹیم کے کپتان کوہلی ہیں جو کہ محض 9 پوائنٹس آگے ہیں ۔ بھارتیہ کپتان کے 922 پوائنٹس ہیں اور وہ دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بلے باز بنے ہوئے ہیں ۔ برمنگھم میں دونوں اننگز میں سنچری لگانے کے بعد لارڈس میں 92 رن کی بلے کھیلنے والے سٹیون سمتھ 913 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ 
ٹاپ 10 میں شامل دیگر بھارتیہ کھلاڑیوں میں چیتیشور پجارا چوتھے نمبر پر بنے ہوئے ہیں ۔ سری لنکا کے کپتان دمتھ کرونا رتنے نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری لگانے کی وجہ سے چار پائیدان  اوپر یعنی آٹھویں مقام پر پہنچ گئے ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم نے بھی اپنی رینکنگ میں سدھار کیا ہے اور وہ چھتے مقام پر پہنچ گئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کو خراب فارم کا خمیازہ بھگتنا پڑا اور وہ 9 ویں مقام پر کھسک گئے ہیں ۔ 
 



Comments


Scroll to Top