Latest News

دہلی تشددکے متاثرین نے '' جہادی دہشت گردی '' کیخلاف نکالا مارچ، لگائے جے شری رام کے نعرے، کپل مشرا بھی ہوئے شامل

دہلی تشددکے متاثرین نے '' جہادی دہشت گردی '' کیخلاف نکالا مارچ، لگائے جے شری رام کے نعرے، کپل مشرا بھی ہوئے شامل


نئی دہلی: شمالی مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات سے پہلے مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کے لئے تنقید کا سامنا کر رہے بی جے پی لیڈر کپل مشرا اور تشدد کے شکار کچھ متاثرین کے خاندانوں نے ہفتہ کو کناٹ پلیس میں'جہادی دہشت گردی' کے خلاف امن مارچ نکالا۔ اس دوران کچھ لوگوں نے 'ملک کے غداری کو گولی مارو... کے نعرے لگائے۔ این جی او  'دہلی پیس فورم' نے اس کا انعقاد کیا تھا۔ جنتر منتر سے پارلیمنٹ  مارگ  تھانے تک ہفتہ کو نکالے گئے 'امن مارچ کے دوران مشرا نے نہ تو نعرے بازی کی اور نہ ہی اجتماع سے خطاب کیا۔

PunjabKesari
جنتر منتر پر سینکڑوں کی تعداد میں  جمع ہوئے  لوگوں کے ہاتھ میں ترنگا تھا اور فضا میں   'جے شری رام'  'بھارت ماتا کی جے' کے نعرے گونج رہے تھے۔ مارچ کے منتظمین نے تشدد کے دوران ہلاک ہو گئے ہیڈ کانسٹیبل رتن لال  اور آئی بی  افسر  انکت شرما کو خراج عقیدت پیش کیا ۔تشدد میں اب تک 42 لوگوں کی جان جا چکی ہے، جب مارچ کناٹ پلیس سے گزر رہا تھا، تو کچھ لوگوں نے 'ملک کے غداری کو گولی مارو....  کے نعرے لگائے گئے۔ شمالی مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور دیگر متاثرین نے اپنی آپ بیتی بھی سنائی۔

PunjabKesari
لوگوں نے سنائی آپ بیتی
مارچ میں شامل سریش کمار نے کہا کہ 25 فروری کو اس کے بھائی دنیش کمار کھٹیک کو گولی مار دی گئی، جب وہ یہ دیکھنے گیا تھا کہ دکانیں کھلی ہیں یا نہیں۔ اس نے بتایا کہ ' اس شیو وہار پلیا کے قریب گولی مار دی گئی، جہاں پٹرول بم کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔میں نے اسے جی ٹی بی ہسپتال میں پایا، جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھا۔ حالت بے حد نازک ہونے کی وجہ سے اگلے دن اس نے دم توڑ دیا۔ اس کے دو بچے ہیں، ایک ایک سال کا ہے، تو دوسرا سات سال کا ہے۔
تشدد میں جان گنوانے والے آلوک تیواری کے سالے  سمت نے بتایا کہ آلوک کو سر میں گولی لگی تھی، جب وہ منگل کو قراول  نگر واقع فیکٹری سے گھر واپس آ رہا تھا۔ اس نے بتایا کہ اس کی غلطی یہ تھی کہ وہ بچوں کے لئے پھل خریدنے کے لئے رکا۔ میری بہن کو پتہ چلا کہ اس پر حملہ کیا گیا ہے اور پڑوسیوں کی مدد سے اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے اگلے دن دم توڑ دیا۔ اس کا چار سال کا ایک بیٹا اور نو سال کی ایک بیٹی ہے۔ مارچ میں شامل دیگر لوگوں نے الزام لگایا کہ فرقہ وارانہ تشدد  'منصوبہ بند  ' تھا  او اس کا مقصد 'ہندؤوں کو نشانہ بنانا' تھا ۔

PunjabKesari
کپل مشرا نے نہیں کیا خطاب
اس موقع پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام کا سامنا کر رہے بی جے پی لیڈر کپل مشرا نے اجتماع سے خطاب نہیں کیا، اگرچہ انہوں نے پہلے ایک ٹویٹ پوسٹ کر لوگوں سے جنتر منتر پر مظاہرے میں شامل ہونے کے لئے کہا تھا۔ انہوں نے مارچ کے ویڈیو بھی پوسٹ کئے اور کہا، '' چاہے آپ کتنا بھی جھوٹ پھیلائے ، لوگوں کو حقیقت معلوم ہے۔
اپنے اور پر لگے الزامات پر دیا بیان
اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزامات پر مشرا نے کہا کہ انہوں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے اور انہوں نے صرف یہ مطالبہ کیا تھا کہ سڑکوں کو سی اے اے  مخالف مظاہرین سے آزاد کیا جائے۔
بتادیں کہ اس سے پہلے، دہلی میٹرو کی بلیو لائن پر ایک ٹرین میں اور راجیو چوک اسٹیشن پر ہفتہ کو کچھ نوجوانوں نے شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں نعرے لگائے۔ انہوں نے  بھی ' ملک کے غداری کو، گولی مارو.....  کے نعرے لگائے ۔دہلی میٹرو کی  پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں (سی آئی ایس ایف جوانوں )نے مظاہرہ کر رہے چھ افراد کو حراست میں لیا اور انہیں دہلی پولیس کے حوالے کر دیا۔
 



Comments


Scroll to Top