Latest News

آسام میں حالات میں سدھار : ڈبرو گڑھ میں شا 4 اور گواہاٹی میں 6 بجے تک کرفیو میں ڈھیل

آسام میں حالات میں سدھار : ڈبرو گڑھ میں شا 4 اور گواہاٹی میں 6 بجے تک کرفیو میں ڈھیل

گواہاٹی : آسام میں شہریت قانون کی مخالفت میں مظاہرے اب دھیمے پڑنے لگے ہیں اور حالات میں سدھار ہورہا ہے ۔ حالات کو کنٹرول میں دیکھتے ہوئے اتوار کے روز ڈبرو گڑھ شہر میں 8 بجے سے لے کر شام 4 بجے تک کرفیو میں ڈھیل دی گئی ۔ جبکہ گواہاٹی میں آج صبح  9 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو میں ڈھیل دی گئی ہے ۔ بتا دیں کہ سنیچر کے روز گذشتہ 12 گھنٹوں میں کسی بھی نا خوشگوار واردات کی خبر نہیں آئی ہے ۔ 

PunjabKesari
صوبہ میں حالانکہ پیر کے روز تک انٹرنیٹ خدمات پر پابندی رہے گی ۔ آل آسام سٹوڈنٹس یونین ( آسو) نے سنیچر کے روز اپنا مظاہرہ روک لیا ۔ آسام کے ڈبرو گڑھ اور تنسوکیا سمیت اہم شہروں میں جہاں مظاہروں نے تشدد کی شکل اختیار کی تھی وہاں پر بھی ماحول اب پر سکون ہے ۔ وہیں فوج اور آسام رائفلز حالات کو عام بنانے کیلئے انتظامیہ کی مدد میں لگے ہوئے ہیں ۔ 

PunjabKesari



Comments


Scroll to Top