National News

سی اے اے  پر بولیں سیتا رمن، کہا- گزشتہ 6 سال میں3924  پناہ گزینوں کو ملی ہندوستانی شہریت، عدنان سمیع -تسلیمہ  مثال

سی اے اے  پر بولیں سیتا رمن، کہا- گزشتہ 6 سال میں3924  پناہ گزینوں کو ملی ہندوستانی شہریت، عدنان سمیع -تسلیمہ  مثال

چینئی:مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کچھ ریاستوں کی طرف سے  شہریت  ترمیمی قانون کو نافذ نہ کرنے کی تجویز کو 'غیر آئینی' قرار دیا اور کہا کہ یہ تمام ریاستوں کی جوابدہی ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں منظور قانون کو نافذ کرنے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا، '' ایک ریاست کی اسمبلی نے سی اے  اے  کے خلاف قرارداد منظور کی ہے،یہ سیاسی بیان بازی کرنے جیسا ہے، ہم اسے سمجھ سکتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا، '' لیکن یہ کہنا کہ وہ اسے لاگو نہیں کریں گے، قانون کے خلاف ہے۔ایسا کہنا غیر آئینی ہے۔
سی اے اے  'چنئی سٹیزنزفورم' کی جانب سے منعقد ایک پروگرام میں سامعین کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سیتا رمن نے کہا کہ کیرل کی طرح کچھ ریاستوں نے اپنے یہاں سی اے اے  کو نافذ کرنے کی مخالفت کی ہے۔ وزیر نے کہا، '' کسی ریاست کی اسمبلی سی اے اے  نافذ نہیں کرنے کی تجویز منظور کر سکتی ہے ، یہ سیاسی بیان بازی ہے۔وہ آگے بڑھ سکتے ہیں اور ہم ایسا کرنے سے انہیں نہیں روک سکتے۔انہوں نے کہا، '' اس ملک میں ہر کسی کی ذمہ داری ہے کہ پارلیمنٹ میں منظور قانون کو نافذ کرے ،۔ وزیر خزانہ  شہریت قانون کی حمایت میں بی جے پی کے ملک گیر پروگرام 'عوامی بیداری مہم  میں یہاں حصہ لینے آئی تھیں۔

PunjabKesari
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 سالوں میں3924 پناہ گزینوں کو   ہندوستانی شہریت دی گئی ، جن میں  2838 پاکستانی پناہ گزینوں، 948  افغانی مہاجرین، 172 بنگلہ دیشی پناہ گزینوں کو  ہندوستانی شہریت دی گئی ہے، جن میں مسلم بھی شامل ہے۔  1964 سے 2008  تک 4,00,000 سے زیادہ تملوں(سری لنکا سے آنے والوں ) کو ہندوستانی شہریت دی گئی ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ سال 2014 تک پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے 566 مسلمانوں کو بھی  ہندوستان کی شہریت دی گئی ہے
وزیر خزانہ نے کہا کہ 391 افغان مسلم اور 1595 پاکستانی تارکین وطن کو 2016 سے 2018 تک شہریت دی گئی۔ 2016 میں اس مدت کے دوران، عدنان سمیع کو شہریت دی گئی تھی، یہ ایک مثال۔ تسلیمہ نسرین کی ایک اور مثال ہیں۔اس سے ہماری اوپر لگے تمام الزامات غلط ثابت ہوتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top