Latest News

راجیہ سبھا میں بولیں وزیر خزانہ نرملاسیتا رمن، ملک  میں نہیں ہے مندی

راجیہ سبھا میں بولیں وزیر خزانہ نرملاسیتا رمن، ملک  میں نہیں ہے مندی

نیشنل ڈیسک: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج راجیہ سبھا میں اقتصادی موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مندی نہیں ہے۔اگرچہ انہوں نے اعتراف کیا کہ اقتصادی نمو ضرور کم ہوئی ہے۔ اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے راجیہ سبھا میں کہا کہ 2009-2014 کے آخر میں بھارت کی اصل مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) کی ترقی کی شرح 6.4 فیصد تھی، جبکہ 2014-2019 کے درمیان یہ 7.5 فیصد پر تھی۔

PunjabKesari
کانگرس لیڈر آنند شرما نے الزام لگایا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد ٹوٹا ہے اور نجی شعبے نئی سرمایہ کاری نہیں کرنا چاہتے،  جس کی وجہ سے ملک کی معیشت سنگین دور سے گزر رہی ہے۔مسٹر شرما نے راجیہ سبھا میں ملک کی اقتصادی صورت حال پر مختصر مدت بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت چرمرا  گئی ہے اور ترقی ٹھہر گئی ہے، مانگ گر رہی ہے اور بازار ٹوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پاس پیسہ نہیں ہے اور گاؤوں کی حالت تو اور  زیادہ خراب ہے۔کسان پریشان حال ہیں۔

PunjabKesari
راجیہ سبھا میں کانگرس لیڈر نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران ملک کے ایک فیصد امیر لوگوں کی دولت 40 فیصد سے بڑھ کر 60 فیصد ہو گئی ہے۔کارپوریٹ  سیکٹرکے ٹیکس کی رقم کو 35 فیصد سے کم کرکے 25 فیصد کر دیا ہے جبکہ اس سیکٹر کے پاس سب سے زیادہ غیر اعلانیہ جائیداد ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معیشت نجی سرمایہ کاری، فیکٹریوں میں پیداوار اور برآمد کی بنیاد پر چلتی ہے۔ لیکن یہ سب نیچے جا رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top