Latest News

گلوکارہ لتا منگیشکر کرونا مثبت

گلوکارہ لتا منگیشکر کرونا مثبت

ممبئی: بلبل ہند نامور گلوکارہ لتا منگیشکر کرونا مثبت پائی گئی ہیں جس کے بعد انھیں اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتلائی جا رہی ہے-  ان کی چچازاد بہن نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد انھیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں فی الوقت آئی سی یو میں ان کا علاج چل رہا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ٩٢ سالہ گلوکارہ میں کرونا کی ہلکی علامات پائ گئی اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ نومبر 2019 میں بھی انھیں سینے کے وائرل ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ چند دنوں تک اسپتال میں علاج کرانے کے بعد وہ صحتیاب ہو گئی تھیں۔
 



Comments


Scroll to Top