Latest News

ہر ہر شمبھو گا کر سرخیوں میں آنے والی گلوکارہ فرمانی ناز کا خاندان نکلا   لٹیرا، بھائی گرفتار، باپ فرار

ہر ہر شمبھو گا کر سرخیوں میں آنے والی گلوکارہ فرمانی ناز کا خاندان نکلا   لٹیرا، بھائی گرفتار، باپ فرار

نیشنل ڈیسک: رواں سال کا  سب سے مقبول ترین گانا 'ہر ہرشمبھو' گا کر سرخیوں میں آنے والے گلوکار فرمانی ناز کی فیملی ایک بڑے تنازع میں پھنستی نظر آرہی ہے۔ دراصل ناز کا پورا خاندان ہی  لٹیرا نکلا۔ تھانہ سردانہ کی پولیس نے بھائی اور    بہنوئی سمیت 8 افراد کو  زیر تعمیر ہو رہی  ٹینکی سے  سریے کی لوٹ مار کے معاملے میںگرفتار کر لیا ہے۔ اسی دوران تفتیش میں اس گینگ کا سرغنہ فرمانی ناز کا باپ نکلا۔ جو ابھی تک  فرار ہے۔
کوتوال جتیندر سنگھ کے مطابق ایک ماہ قبل کچھ شرپسندوں نے تہڑکی گاؤں میں زیر تعمیر ٹینکی کی لوٹ مار کی  تھی۔ جس کے بعد تفتیش کی گئی تو فرمانی ناز کے اہل خانہ اس میں ملوث پائے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت انوج، شاکر، مونو ساکن پبلی خاص، مونو، ارشاد ساکنہ دوارکاپوری کنکرکھیڑا، فیروز ولد صادق ساکنہ تہڑکی، شارق ولد لیاقت علی ساکنہ جیتولی اور ارمان ولد عارف ساکنہ محمد پور لوہڑا کے طور پر کی گئی ہے۔

وہیں اب  اس گرفتاری کے بعد فرمانی تنازع میں آگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر لوگ انہیں ٹرول کر رہے ہیں۔ ایک ٹوئٹر صارف @Turrram_Khan نے لکھا ہے کہ بھجن گانے سے مہادیو کو برکت نہیں ملتی، اچھے کام بھی کرنے ہوتے ہیں۔غور طلب ہے کہ ایک مسلم گھرانے سے تعلق رکھنے والی فرمانی ناز نے جب ہر ہر شمبھو گانا گایا تو کئی بنیاد پرست تنظیموں نے اس کی سخت مخالفت کی۔ یہاں تک کہ ان کے خلاف فتویٰ بھی جاری کیا گیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top