National News

وزیر کا عہدہ چھوڑ کر اس طرح زمینی سطح پر غریبوں کی مدد کررہے ہیں سدھو

وزیر کا عہدہ چھوڑ کر اس طرح زمینی سطح پر غریبوں کی مدد کررہے ہیں سدھو

امرتسر : کبھی ہر وقت سرخیوں میں رہنے والے پنجاب کے سابق کیبنٹ وزیر نوجوت سنگھ سدھو آج کل اپنی ہی دنیا میں کھوئے ہوئے ہیں ۔ سیاسی تاج کو ٹھکرا کر وہ اب زمین سے جڑی زندگی میں مصروف ہیں ۔ سیاسی بیان بازی سے بھی اب وہ پرہیز کررہے ہیں ۔ انہوں نے تین بار اپنے علاقے کی تقریبات میں شرکت کی اور اپنے سکیورٹی کارکنوں کے گھیرے میں ہیر ہے ۔ 

PunjabKesari
گذشتہ پیر کو بھی سابق کیبنٹ وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے حلقے کے وارڈ نمبر 47 کے ایکتا نگر اور وارڈ 31 کے راجندر نگر میں قتصادی کمزور بچوں کیلئے دو فری سکولوں کا افتتاح کیا ۔ وہاں پر انہوں نے میڈیا سے دوری بنائے رکھی ۔

PunjabKesari

اس موقع پر سدھو نے بیان جاری کر کہا کہ مشرقی انتخابی حلقے میں بھی ایسے سکول کھولے جائیں گے ۔ اس موقع پر بچوں کو مفت کتابیں ، یونیفارم  اور سکول بیگ بھی بانٹے گئے ۔ یہاں پر نوبل فاؤنڈیشن کے نمائندہ ، آئی وی ای چنڈرن پرل کے بانی راجندر ، کونسلر نودیپ ہندل، جسوندر سنگھ لاڈو ، راجندر سینی ، ماسٹر ہرپال امربیر سنگھ ، دمندیپ سنگھ ، گریش شرما ، جتندر سنگھ بھاٹیہ ، راجیش مدان ، جیت سنگھ بھاٹیہ ، مشٹھو مدان ، امیر سنگھ ، گھلی ، جرنیل بھلر، شلندر سنگھ شیلی ، سندیپ سرین ، نرمل سنگھ نما ، پردیپ شرما ، جسمیت سوڈھی وغیرہ موجود تھے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top