National News

سدھارتھ-رشمیکا کی نیٹ فلکس پر ریلیز ہو سکتی ہے مشن مجنو ں

سدھارتھ-رشمیکا کی نیٹ فلکس پر ریلیز ہو سکتی ہے مشن مجنو ں

ممبئی:بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ رشمیکا مندانا کی فلم مشن مجنو ں 18 جنوری 2023 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہو سکتی ہے آر ایس وی پی اینڈ گلٹی بائی ایسوسی ایشن میڈیا کی آنے والی جاسوسی تھرلر فلم مشن مجنوں میں سدھارتھ ملہوترا اور رشمیکا مندانا مرکزی کردار میں ہیں سدھارتھ ملہوترا اس فلم میں ایک را ایجنٹ کا کردار ادا کریں گے جو پاکستانی سرزمین پر ہندستان کے خفیہ آپریشن کی قیادت کرتا ہے یہ فلم پاکستانی سرزمین پر ہندستان کے انتہائی جرات مندانہ خفیہ آپریشن سے متاثر ہے۔
شانتنو باگچی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 1970 کی دہائی میں سیٹ کی گئی ہے۔یہ فلم 18 جنوری 2023 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ رونی اسکرو والا، امر بوٹالا اور گریما مہتا (گلٹی بائی ایسوسی ایشن میڈیا) کی تخلیق فلم مشن مجنوں کو پرویز شیخ، اسیم اروڑہ، اور سمیت بٹھیجا نے لکھا ہے۔


 



Comments


Scroll to Top