Latest News

ایئر فون خرید نے کو لیکر ہوا جھگڑا، دکانداروں نے مولوی کو پیٹ - پیٹ کر مارڈالا

ایئر فون خرید نے کو لیکر ہوا جھگڑا، دکانداروں نے مولوی کو پیٹ - پیٹ کر مارڈالا

پرانی دہلی ریلوے سٹیشن کے باہر پیر کی رات  ایئر فون خریدنے کو لے کر ہوئے تنازعہ  میں ایک مولوی کی موت ہو گئی۔متوفی  کی  شناخت قاری محمد اویس (27) کے طور پر ہوئی ہے۔اویس ریلوے سٹیشن کے باہر ایئر فون خرید رہا تھا۔اویس نے ایئر فون پیکٹ سے نکال کر کانوں میں لگا لی ۔پسند نہ آنے پر واپس کرنے لگا۔اس بات پر دکاندار نے اسے ایئر فون لینے کے لئے زبردستی کی۔انکار پر کے ارد گرد موجود دکاندار اویس سے جھگڑا کرنے لگے۔
 تنازعہ اتنا بڑھا کہ آس پاس موجود کئی پٹری والے دکاندار وہاں جمع ہوگئے اور ٹیچر کو سڑک پر گراکر پیٹنا شروع کر دیا ۔وہاں موجود لوگوں نے ماب لنچنگ کے الزامات لگائے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ اویس کو بری طرح پیٹا گیا، جس سے وہ بے ہوش ہو گیا۔ جبکہ پولیس ایسے  تمام الزامات سے انکار کر رہی ہے۔
پولیس افسران کا کہنا ہے کہ اویس کے جسم پر کسی بھی طرح کے چوٹ جیسے نشانات نہیں ملے ہیں۔لڑائی کے دوران خود ہی گرنے سے اویس کی موت ہوئی۔کوتوالی تھانہ پولیس نے معاملے میں غیر ارادتاً  قتل کا معاملہ درج کر دو ملزمان للن اور ایوب عرف سرفراز کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔پولیس افسران کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق، بنیادی طور پر گڑھی دولت، پی ایس کاندھلا، شاملی(یوپی)کا رہنے والا اویس گریٹر نوئیڈا واقع علی وردی علاقے کے ایک مدرسے کا استاد تھا۔اس کا خاندان گاؤں میں رہتا ہے۔خاندان میں والد محمد اسلام کے علاوہ ماں، پانچ بھائی اور ایک بہن ہے۔
 



Comments


Scroll to Top