Latest News

ہار سے بوکھلائے شعیب اختر کا بڑا بیان، کہا- تقسیم کے بعد سے ایک ہی غلطی کر رہا ہے پاکستان

ہار سے بوکھلائے شعیب اختر کا بڑا بیان، کہا- تقسیم کے بعد سے ایک ہی غلطی کر رہا ہے پاکستان

نئی دہلی- کورونا وائرس کی وجہ سے تقریبا پانچ مہینے کے بعد انٹرنیشنل میچ کھیل رہی پاکستانی ٹیم کو مینچیسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس ہار کے ساتھ ہی پاکستان کی ٹیم تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0-1 سے پچھڑ گئی ہے۔حالانکہ، ایک وقت یہ مقابلہ پاکستان کے کھاتے میں جاتا نظر آ رہا تھا، مگر جوس بٹلر اور کرس ووکس کے بیچ ہوئی سنچری پارٹنرشپ نے میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا۔ اس ہار سے پاکستان کے قدآور کھلاڑی بوکھلا گئے ہیں

اور اپنی ہی ٹیم کی جم کر تنقید کر رہے ہیں۔ سابق تیز گیندباز شعیب اخترنے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ہندوستان سے تقسیم کے بعد سے ہی پاکستانی ٹیم ایک ہی غلطی کر رہی ہے۔شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستانی ٹیم کو کھری کھوٹی سناتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس جیت کا موقع تھا، مگر اس نے وہی غلطی دہرائی جو تقسیم کے بعد سے کر رہی ہے۔

اختر نے کہا کہ ہمیں اچھی شروعات کو سنچریوں میں بدلنا چاہئے۔ دوسری اننگز میں شان مسعود بدقسمت رہے۔ مگر انہوں نے اپنا کام کر دیا تھا۔ بابر اعظم، اسد شفیق اور بقیہ بلے بازوں نے اپنی ذمہ داری نبھائی۔ شعیب اختر نے کرس ووکس کو آوٹ نہ کر پانے پر اپنے گیندبازوں کو پھٹکار لگائی۔
تین وکٹ سے گنوا دیا تھا مقابلہ
پاکستان نے تین وکٹ سے اس مقابلے کو گنوا دیا تھا۔ کرس ووکس نے ناٹ آوٹ 85 رن اور جوس بٹلر نے 75 رن کی اننگز کھیل کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا تھا۔ دونوں کے بیچ 139 رن کی ساجھیداری ہوئی تھی۔ اس سیریز کا دوسرا میچ 13 اگست اور تیسرا میچ 21 اگست سے کھیلا جائے گا۔پاکستان کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ اگلے دونوں میچوں میں بین اسٹوکس نہیں کھیلیں گے۔ دراصل، خاندانی وجوہات کے پیش نظر وہ نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوں گے اور انگلینڈ کو ان کی کمی بھی ضرور ستائے گی۔
 



Comments


Scroll to Top