Latest News

مالک کی موت کا دکھ برداشت نہ کرسکا بندر، لاش کے پاس بیٹھے - بیٹھے گنوادی جان

مالک کی موت کا دکھ برداشت نہ کرسکا بندر، لاش کے پاس بیٹھے - بیٹھے گنوادی جان

فتح پور: یہ اتفاق ہے یا مالک سے پہلے  جنم کا کوئی رشتہ کہ ایک پالتو بندر نے اپنے  پالنے  والے  بزرگ استاد کی موت کے بعد اپنے جان دے دی۔ یہ واقعہ فتح پور ضلع کے کشن پور قصبے کے پاکھرتر محلے  کا ہے،  بزرگ استاد شیوراج سنگھ (75) کی موت بیماری کے چلتے بدھ شام کو ہو گئی۔گھر میں اہل خانہ کے رونے کی آواز سن پالتو بندر بھی لاش کے پاس پہنچ گیا اور لاش کے پاس بیٹھے بیٹھے ہی اس کی بھی موت ہو گئی۔ استاد اور بندر کی لاش کو ایک ہی چتا میں رکھ کر اہل خانہ  آخری رسم کو انجام دیا ۔
 متوفی استاد کے بھتیجے دیوپال نے بتایا کہ ان کے چچا نے اس بندر کو پال لیا تھا۔ ان کوئی اولاد نہیں تھی، اس لیے بندر کو بیٹے کی طرح محبت کرتے تھے لیکن چند سال پہلے بیمار ہونے کی وجہ سے بندر کی دیکھ بھال نہ کر پانے کی وجہ سے اسے 3 سال پہلے کھاگا قصبے میں چھوڑ آئے تھے۔ بندر 10 دن پہلے ہی واپس ان کے پاس واپس  لوٹا تھا ۔بدھ کی شام چچا کی موت پر پورا خاندان غمگین تھا۔اسی درمیان بندر بھی چھت سے اتر ان کی لاش کے پاس آکر بیٹھ گیا اور کچھ ہی دیر بعد اس کی بھی موت ہو گئی ہے۔ اب اس کی   رسم بھی چچا کی تیرھویں کے ساتھ کی جائے  گی۔
 



Comments


Scroll to Top