National News

شیو پال یادو نے دیئے سماجوادی پارٹی سے صلح کے اشارے، کہا- 2022 میں اکھلیش کو بنائیں گے وزیر اعلیٰ

شیو پال یادو نے دیئے سماجوادی پارٹی سے صلح کے اشارے، کہا- 2022 میں اکھلیش کو بنائیں گے وزیر اعلیٰ

پرگتی شیل سماجوادی  پارٹی کے قومی صدر شیو پال سنگھ یادو نے بڑا بیان دیا ہے۔ شیو پا ل نے منگل کو ایک پروگرام کے دوران سماجوادی پارٹی سے صلح کے اشارے دیتے ہوئے کہا کہ  ہم چاہتے ہیں کہ نیتا جی کی سالگرہ(22 نومبر) پر خاندان میں اتحاد ہو جائے تو اچھا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے وزیر اعلیٰ نہیں بننا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ  بھتیجہ سمجھ لے گا تو ہم 2022 میں بھتیجے اکھلیش یادو کو اتر پردیش کا پھر سے وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔

PunjabKesari
 شیو پال سنگھ یادو نے سماجوادی سے اتحاد کے بارے میں کہا کہ ہمارا نظریہ اور ہماری ترجیح  سماجوادی ہے۔ کیونکہ ہم نے نیتا جی کے ساتھ  طویل وقت گزارا ہے۔اگر ہمیں اتحاد کے لئے کہا جاتا ہے تو ہماری پارٹی سماجوادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرے گی۔ہمیں وزیر اعلیٰ کے عہدے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ اکھلیش یادو وزیر اعلی بنیں۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ ابھی حال ہی میں چچا بھتیجے یعنی شیو پال اور اکھلیش یادو ایک ساتھ ملائم سنگھ یادو کے گھر پر دکھائی   دیئے تھے۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ملائم سنگھ یادو کا حال چال جاننے ان کے گھر پہنچے تھے تو شیو پال اور اکھلیش ساتھ نظر آئے تھے۔اس سے پہلے بھی اکھلیش یادو نے شیو پال کو پارٹی میں واپس آنے کی اشاروں-اشاروں میں دعوت دی تھی، لیکن بات آگے نہیں بڑھ سکی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top