بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے صدر امت شاہ نے شیوسینا کے ساتھ اتحاد ٹوٹنے پر پہلی بار بیان دیا ہے۔انہوں نے بدھ کو نیوز ایجنسی اے این آئی سے کہا کہ انتخابات سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی اور ہم نے جنرل اسمبلی میں کئی بار کہا تھا کہ اگر ہمارا اتحاد کامیابی حاصل کرتا ہے تو دیویندر فڑنویس ہی وزیر اعلیٰ ہوں گے۔اب وہ نئے مطالبات کے ساتھ سامنے آئے ہیں جسے ہم قبول نہیں کر سکتے۔
حکومت بنانے کے لئے کسی بھی ریاست میں اتنا وقت نہیں دیا گیا
امت شاہ نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کا بھی دفاع کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کسی بھی ریاست میں اتنا وقت نہیں دیا گیا۔گورنر نے 18 دن دئیے۔گورنر نے اسمبلی مدت ختم ہونے کے بعد ہی پارٹیوں کو مدعو کیا۔حکومت بنانے کو لیکر نہ تو ہم نے دعویٰ کیا ، نہ شو سینا نے ،نہ ہی کانگرس اور این سی پی نے ۔
اگر کسی کے پاس درکار اعداد وشمار ہیں تو گورنر سے رابطہ کریں
امت شاہ نے کہا، آج بھی اگر کسی کے پاس اکثریت ثابت کرنے کے کئے درکار اعداد وشمار ہیںتو وہ حکومت بنانے کے لئے گورنر سے رابطہ کر سکتا ہے۔گورنر نے کسی کو بھی موقع دینے سے انکار نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا، کپل سبل جیسے ماہر وکیل بچکانی دلیلیں دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہمیں حکومت بنانے کا موقع نہیں دیا گیا۔