Latest News

ملک میں این آر سی نافذ کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے مرکزی حکومت : شیعہ بورڈ

ملک میں این آر سی نافذ کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے مرکزی حکومت : شیعہ بورڈ

لکھنؤ: آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ نے مرکزی حکومت سے  این آر سی ( نیشنل رجسٹر آف سٹیزن)   کو پورے ملک میں نافذ کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے ۔ بورڈ نے اپنے سالانہ اجلاس  تجویز پاس کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت سے گذارش ہے کہ پورے ملک میں این آر سی  لاگو کرنے کے معاملے پر دوبار غور کرے ، تاکہ شیعہ مسلمان جو ہندوستان کے وفادار شہری تو ہیں لیکن کسی وجہ سے کوئی جائیداد نہیں خرید سکے یا ان کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ۔ انہیں کوئی مسئلہ نہ ہو ۔ 
بورڈ کے ترجمان نے  مولانا عباس نے بتایا کہ شہریت ترمیمی بل شیعہ مسلمانوں کا خیال  رکھنے کی مانگ کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں ظلم کا شکار ہورہے شیعہ مسلمانوں کو بھی غیر مسلمانوں کی طرح ہندوستان کی شہریت دینے کا انتظام کیا جائے ۔ اس سالانہ اجلاس میں پاس تجویز میں مرکزی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ شیعہ مسلمانوں کو تعلیمی اداروں میں داخلے اور نوکریوں میں ریزرویشن  دے ۔ ساتھ ہی مرکزی حج کمیٹی میں بھی شیعہ  کو مناسب نمائندگی دینے کے ساتھ ساتھ ان کی مذہبی روایات کے مطابق سہولات مہیا کرائے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top