Latest News

شیعہ مذہنی رہنما مولانا کلب صادق کا دیر رات انتقال،  لکھنؤ کے ایرا ہسپتال میں لی آخری سانس

شیعہ مذہنی رہنما مولانا کلب صادق کا دیر رات انتقال،  لکھنؤ کے ایرا ہسپتال میں لی آخری سانس

نئی دہلی / لکھنؤ: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر اور مشہور شیعہ مذہبی رہنما ، مولانا کلب صادق منگل کے روز دیر رات   انتقال کر گئے۔ وہ 81 سال کے تھے۔ مولانا صادق کے بیٹے کلب  سبطین نوری نے بتایا کہ لکھنؤ کے ایرا ہسپتال میں رات 10 بجے کے قریب ان کے والد نے آخری سانس لی۔

नहीं रहे शिया मज़हबी रहनुमा मौलाना कल्बे सादिक, लखनऊ में ली आखिरी सांस - shia  mazhabi prince maulana kalbe sadiq breathed his last in lucknow
کینسر ، شدید نمونیا اور انفیکشن میں مبتلا مولانا صادق گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے ہسپتال میں داخل تھے۔ طبیعت خراب ہونے کے سبب انہیں پچھلے منگل کو ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔ تب سے ، ان کی حالت بالکل ٹھیک نہیں ہوسکی ہے۔ ہسپتال کی جانب سے جاری میڈیکل بلیٹن کے مطابق ، منگل کے روز ان کی حالت خراب ہوگئی تھی اور رات گئے ان کی موت ہوگئی۔ 

Shia cleric Kalbe Sadiq slams RSS chief Mohan Bhagwat on conversion issue -  India News
آپسی بھائی چارہ ، محبت اور تعلیم کو فروغ دیا
ڈاکٹر کلب صادق شیعہ مذہبی رہنما کی  حیثیت سے پوری دنیا کو باہمی بھائی چارے اور محبت کا پیغام دینے والے انسان کے طور پر جانے جاتے تھے ۔ انہوں نے ہر بات میں تعلیم کو  بھی فروغ دیا۔  بیرون ملک  مجلس پڑھنے جاتے تھے اور محبت کا پیغام دیتے تھے ۔



Comments


Scroll to Top