Latest News

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ چار روزہ دورے پر دہلی پہنچیں

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ چار روزہ دورے پر دہلی پہنچیں

نئی دہلی:بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ چار روزہ دورہ پر جمعرات کو یہاں پہنچیںمسز حسینہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر یہاں پہنچی ہیں اور ان کے دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعددمعاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے -

دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے الگ 27 ستمبر کو بھی ملاقات ہوئی تھی ۔ڈھاکہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم پانچ اکتوبر کو مسٹر مودی سے بات چیت کے دوران دریائے تیستاکی پانی تقسیم معاہدے اور دیگر معاون دریاں کے پانی کی تقسیم کے معاملے پر بات چیت کریں گی۔
اس دوران آٹھ دریاں- منو، موہوری، ھووائی، پھینی، گمٹی، دھرلہ، دودھ مار اور تیستا کے پانی کی تقسیم کو لے کر ایک فریم ورک پر بھی دستخط کیا جائے گا۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 54 ندیاں بہتی ہیں۔مسز حسینہ بنگلہ دیش میں روہنگیا بحران اور ہندوستان میں قومی شہری رجسٹر پر بھی مسٹر مودی سے بات چیت کر سکتی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top