Latest News

جامعہ ملیہ اسلامیہ احتجاج: گنگا جمنی تہذیب تباہ کر رہی مودی حکومت: ششی تھرور

جامعہ ملیہ اسلامیہ احتجاج: گنگا جمنی تہذیب تباہ کر رہی مودی حکومت: ششی تھرور

نئی دہلی: کانگرس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا کہ مودی حکومت ملک کے مشترکہ ورثے اور گنگا جمنی تہذیب کو تباہ کرنے کی  کوشش میں لگی ہے، لیکن ملک کے عوام ان کی اس منشا کو پورا ہونے نہیں دیں گے۔ ششی تھرور نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پولیس کے مظالم اور شہریت قانون اور این آرسی کیخلاف جاری تحریک میں آج لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی جنگ میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ حکومت ایک خاص طبقہ کو الگ تھلگ کرنے کیلئے قانون لے کر آئی ہے، جسے ہم کسی بھی حالت میں قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے شہریت ترمیمی قانون کو امتیازی اور غیرجمہوری بتایا اورکہا کہ یہ ہندوستانی جمہوریت پر دھبہ ہے۔

PunjabKesari
انہوں نے کہا کہ ملک کے اتحاد کیلئے بابائے قوم مہاتما گاندھی نے قربانی دی، لیکن لوگوں کو آپس میں  تقسیم کرنے کیلئے حکومت ملک کی روح پرحملہ کر رہی ہے۔ ملک کے معماروں نے جو خواب دیکھا تھا اسے توڑنیکی کوشش کی جا رہی ہے۔ تمام ہندوستانی برابر ہیں کسی کے ساتھ کسی قسم کا امتیازی سلوک قبول نہیں کیا جائیگا۔ کانگرسی ممبر پارلیمنٹ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پولیس  کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اور طلبہ ملک کے مستقبل ہیں ان کے ساتھ ایسا برتا ؤافسوسناک ہے۔ 

PunjabKesari
انہوں نے کہا کہ جامعہ کے ترانے میں خواب اور امید کی بات کی بات کی گئی۔ جامعہ کا قیام انگریزی حکومت کے خلاف اور مہاتما گاندھی کی جدوجہد کی دین ہے۔ گاندھی جی نے کہا تھا کہ جامعہ کو چلانے کیلئے اگر بھیک بھی مانگنی پڑے تو بھی وہ کریں گے، لیکن آج ان کے خواب  کونیورسٹی کے طالب علموں کو نشانہ بناکر چکنا چور کرنے اوربدنام کرنے  کی کوشش کی جا رہی ہے۔

PunjabKesari
 غور طلب ہے کہ شہریت قانون اور این آرسی کیخلاف جامعہ کے طلباء  اور مقامی لوگوں نے15دسمبرکو ایک مارچ نکالاتھا، جس میں نیو فرینڈس کالونی کے قریب تشدد کا واقعہ ہوا تھا جس میں کچھ بسوں میں آگ لگا دی گئی تھی۔ پولیس لوگوں کا پیچھا کرتے ہوئے جامعہ تک آئی اور بھیڑ کو کھدیڑنے کے بعد کیمپس میں گھس کر لائبریری میں توڑ پھوڑ کی اور طلبہ طالبات کے ساتھ مارپیٹ کی۔ اس سانحہ کی مخالفت میں جامعہ کیمپس کے باہر مسلسل مظاہرہ چل رہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top