Latest News

شر دپوار کے جذبے نے جیتا لوگوں کا دل: شدید بارش  میں بھیگنے کے باوجود کر تے رہے خطاب

شر دپوار کے جذبے نے جیتا لوگوں کا دل: شدید بارش  میں بھیگنے کے باوجود کر تے رہے خطاب

نیشنل ڈیسک : راکامپا سربراہ شرد پوار نے جمعہ کی شام شدید بارش کے درمیان مغربی مہاراشٹر کے ستارا میں ریلی کو خطاب کیا ۔ 78 سالہ پوار کا یہ جذبہ دیکھ ہر کوئی حیران رہ گیا ۔ سوشل میڈیا پر پوار کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ جس میں وہ پوری بھگے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔ 

PunjabKesari
بارش میں پوری طرح بھیگے پوار نے خطاب کے دوران کہا کہ اندردیو نے 21 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے راکامپا کو آشیرواد دیا ہے اور اندر دیو کے آشیرواد سے ، ستارا ضلع مہاراشٹر میں ایک عجوبہ ہوگا ۔ وہ عجوبہ 21 اکتوبر سے شروع ہوگا ۔

PunjabKesari

انہوں نے کہا کہ جب کوئی غلطی کرتا ہے تو اس ے قبول کرنا چاہئے ۔ میں نے لوک سبھا انتخابات امیدوار کا انتخابات کرتے وقت غلطی کی ۔ میں اسے قبول کرتا ہوں لیکن مجھے خوشی ہے کہ غلطی سدھارنے کیلئے ، ستارا کا ہر نوجوان اور بزرگ 21 اکتوبر کا انتظار کررہا ہے ۔ 

 



Comments


Scroll to Top