Latest News

بے روز گاری سے پریشان شخص نے بیٹا- بیٹی کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا، پھر کر لی خودکشی

بے روز گاری سے پریشان شخص نے بیٹا- بیٹی کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا، پھر کر لی خودکشی

ویسٹ دہلی:شالیمار باغ علاقے میں ایک شخص نے اپنے ہی بیٹے - بیٹی کی گردن مروڑ کر قتل کر دیا۔اس کے بعد حیدر پور میٹرو کے آگے کود خود بھی خودکشی کرلی۔پولیس نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بابو جگ جیون رام ہسپتال کی مورچری میں محفوظ رکھوا دیا ہے۔ پولیس معاملہ درج  کرتحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں کے گلے پر کچھ مشکوک نشانات بھی ہیں۔
ابتدائی تحقیقات میں لگ رہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ دونوں بچوں کو پہلے زہر دیا گیا ہو، جس کے بعد گردن مروڑی گئی ہو۔  آس پاس رہنے والوں کو مکان سے کوئی چلانے کی آواز نہیں سنائی دی تھی۔پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کرے گی کہ بچوں کو زہر دیا گیا تھا یا نہیں۔
مردہ حالت میں بڑے تھے بچے 
 جانکاری کے مطابق، پولیس کو 6 بجکر 54 منٹ پر اطلاع ملی کہ بی جی  48 ایسٹ شالیمار باغ کے کمرے میں بچے کا قتل کر دیا گیا  ہے، پولیس موقع پر پہنچی۔تیسری منزل پر بنے مکان کے اندر کے کمرے میں سمیکشا (14) اور اس کا 6 سال کا بھائی شرییانس بستر میں مردہ حالات میں پڑے تھے۔پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں لاشوں کو سب سے پہلے ان کی ماں رپالی نے دیکھا تھا۔ جو اپنے میکے ماڈل ٹاؤن خاندان سے مل کر گھر واپس آئی تھی۔ موقع پر اس کا شوہر مدھر مالانی نہیں ملا۔اسے اسی پر سب سے زیادہ شک ہوا۔ ابھی پولیس دونوں بچوں کی لاشیں قبضے میں لے ہی رہی تھی، تبھی پولیس کو اطلاع ملی کہ حیدر پور میٹرو اسٹیشن پلیٹ فارم  نمبر ایک پر مدھر مالانی نے خودکشی کر لی ہے، جس کے پاس سے سوسائڈ نوٹ ملا ہے۔
2 سال سے کرایہ کے مکان میں رہ رہا تھا خاندان 
پولیس حکام نے بتایا کہ مدھر اپنی بیوی اور دونوں بچوں کے ساتھ گزشتہ 2 سال سے کرایہ کے مکان میں رہ رہا تھا۔اس کے دونوں بچے شالیمار باغ واقع پبلک اسکول سے تعلیم حاصل کر رہے تھے۔مدھر قریب 7 مہینے پہلے فیکٹری میں کام کرتا تھا، لیکن اب کام نہیں ہونے کی وجہ سے وہ ذہنی طور پر پریشان رہنے لگا تھا،وہ بیوی سے اکثر جھگڑا کرتا رہتا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top