Latest News

کورونا مریضوں کے لئے آئی سی یو  میں تبدیل ہوا شاہ رخ خان کا آفس، پہلے تھا کوارنٹائن سینٹر

کورونا مریضوں کے لئے آئی سی یو  میں تبدیل ہوا شاہ رخ خان کا آفس، پہلے تھا کوارنٹائن سینٹر

ممبئی:پورا ملک اس وقت کورونا وائرس جیسی خوفناک بیماری سے لڑ رہا ہے۔ کورونا سے متاثرہ نئے مریضوں کی تعداد روزانہ 50 ہزار کی تعداد کو عبور کررہی ہے۔ ایسی صورتحال میں ، ملک کے تمام ہسپتالوں میں  کوارنٹائن  مراکز قائم کردیئے گئے ہیں ، جہاں کووڈ- 19 مثبت مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔  وہیں ہر کوئی اس مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دے رہا ہے۔ ایسے  میں بالی وڈ کے کنگ  خان یعنی شاہ رخ بھی لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں ۔ شاہ رخ نے ممبئی میں چار منزلہ ذاتی دفتر کو کورونا کے  شدید مریضوں کے لئے آئی سی یو میں تبدیل کردیا ہے۔  بتادیں کہ اپریل مہینے میں  شاہ رخ اور گوری خان نے اپنے آفس کو کوارنٹائن سینٹر میں  تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

PunjabKesari
 8 اگست سے یہاں مریضوں کا علاج شروع ہوگا۔ 15 بستروں کے آئی سی یو کی ذمہ داری ہندوجا ہسپتال نے  لی ہے۔ آئی سی یو میں آکسیجن ، وینٹی لیٹر ، ہاؤس کیپینگ  اسٹاف  ، ڈاکٹرز ، نرسزاور کھانے  پینے کی سہولات24 گھنٹے  رہیں گی ۔15 جولائی سے کوارنٹائن سینٹر کو آئی سی یو میں تبدیل کرنے کا کام شروع ہوا تھا ۔ اس آئی سی یو  کوشاہ رخ  کی میر فاؤنڈیشن ، بی ایم سی اور ہندوجا ہسپتال  نے مل کر تیار کیا ہے ۔

PunjabKesari
ہندوجا اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اویناش سوپے نے بتایا کہ ملک میں  جس طرح کے حالات ہیں ان سے نمٹنے کے لئے اور بھی زیادہ آئی سی یو بیڈ چاہئے تھے ،  ہم  نے اس کوارنٹائن میں  بیڈ مہیا کرائے ہیں ۔ اس کے علاوہ  یہاں زیادہ وینٹی لیٹر ، زیادہ گمبھیر مریض کے لئے آکسیجن اسٹوریج  ٹینک  رکھوائے ہیں ۔ شاہ رخ کی میر فاؤنڈیشن  اس 15 بستروں  والے آئی سی یو کی صفائی ، فوڈ مینجمنٹ ، واٹر پروفنگ ، بیڈس اور سکیورٹی کی ذمہ داری قبول  لے گی ۔ ہر شخص شاہ رخ کے اس اقدام کی تعریف کر رہا ہے۔

PunjabKesari
بتادیں کہ اپریل میں شاہ رح اور گوری نے اپنے آفس کو کوارنٹائن سینٹر میں بدلنے کا اعلان کر دیا تھا ۔ان کے کوارنٹائن سینٹر میں 66 مریض بھرتی ہوئے تھے ، جن میں سے 54 ٹھیک ہوکر چھٹی لے چکے ہیں اور 12 مریضوں کو کہیں  اور شفٹ کیاگیا ہے ۔
ورک فرنٹ کی بات کریں تو لمبے وقت کے بعد شاہ رخ خان ایک بار پھر فلمی پردے پر دکھیں گے ۔ خبر ہے کہ شاہ رخ خان یش راج بینر تلے بننے والی فلم ' پٹھان' میں دکھیں گے ۔ فلم 2 اکتوبر 2021 کو ریلیز ہوگی۔
 



Comments


Scroll to Top