Latest News

شاہ رخ خانے بولے - میں ریلوے سٹیشن پر بہت ساری لڑکیوں سے محبت کی ہے،بس یہاں نہیں آیا

شاہ رخ خانے بولے - میں ریلوے سٹیشن پر بہت ساری لڑکیوں سے محبت کی ہے،بس یہاں نہیں آیا

بالی وڈ میں رومانس کی بات ہو اور کنگ خان شاہ رخ کا نام نہ آئے، ایسا کبھی نہیں ہو سکتا۔شاہ رخ خود بھی اس بات کو مانتے ہیں، انہیں جب بھی موقع ملتا ہے وہ اس کے بارے میں عوامی طور پر کہتے رہتے ہیں۔گزشتہ دن کنگ خان باندرہ ریلوے اسٹیشن کے 130 سال پورے ہونے کی خوشی میں ہوئے اسپیشل تقریب  میں بطور مہمان شامل ہوئے تھے۔یہاں اپنے خطاب میں شاہ رخ کا ریلوے اسٹیشن پر کی گئی  محبت کھل کر باہر آ ہی گئی۔
تقریب میں شاہ رخ نے پہلے باندرہ ریلوے اسٹیشن کے 130 سال پورے ہونے کی خوشی میں نئے پوسٹل اسٹامپ لانچ کئے۔اس کے بعد اپنے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا کہ'' اس لانچنگ واقعہ کا حصہ بن کر میں بہت خوش ہوں، کیونکہ میں نے ریلوے اسٹیشن پر بہت ساری لڑکیوں کے ساتھ محبت کی ہے۔ بس یہ باندرہ سٹیشن ہی رہ گیا تھا، جہاں میں نہیں آیا۔مجھے یہاںمدعوکرنے کے لئے میں آپ  کاشکرگزار ہوں''۔
شاہ رخ یہی نہیں رکے۔انہوںنے مذاقیہ انداز  میں کہاکہ '' اب میں نے اسٹیشن دیکھ لیا ہے تو میں کسی ہیروئن سے بات کروں گا اور آنا جانا لگا رہے گا۔ غور طلب ہے کہ ریلوے اسٹیشن سے شاہ رخ خان کا کنیکشن  بہت پرانا ہے۔چاہے 'دل 'سے فلم میں منیشا کوئرالہ کا سین ہو،  دل والے دلہنیا لے جائیں گے کا کلائمیکس سین ہو، ویر زارا کا سین ہو یا پھر چنئی ایکسپریس میں دیپکا پادکون کے ساتھ فلمایا سین ہو۔تمام آج بھی ذہن میں تازہ ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top