Latest News

شاہین باغ میں ہلچل ،  احتجاج کے خلاف  بھیڑ نے لگائے ''خالی کرو ''کے نعرے، سکیورٹی انتظامات سخت

شاہین باغ میں ہلچل ،  احتجاج کے خلاف  بھیڑ نے لگائے ''خالی کرو ''کے نعرے، سکیورٹی انتظامات سخت

نئ دہلی: شاہین باغ میں دہلی کو نوئیڈا سے جوڑنے والی سڑک پر سی اے اے کے خلاف تقریباً 50 دنوں سے  احتجاجی  مظاہرہ چل رہا ہے۔ آج یہاں پر کئی ہندو تنظیموں کو مظاہرہ کرنا تھا ، لیکن پولیس نے اجازت نہیں دی تھی، اس کے بعد انہوں نے اپنا مظاہرہ منسوخ کر دیا تھا۔ دوسری طرف آج صبح 11.30 بجے اچانک 20 سے 25 لوگ آ گئے اور شاہین باغ مظاہرین کے خلاف دھرنے پر بیٹھ گئے۔

PunjabKesari

یہ لوگ نوئیڈا-کالندی کنج سڑک کو کھولنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ان لوگوں نے کہا کہ وہ کسی تنظیم سے منسلک نہیں ہیں اور آس پاس کے لوگ ہیں۔ مظاہرہ کر رہے ایک شخص نے کہا ہے کہ وہ آٹو چلاتا ہے اور اس جام کی وجہ سے اس کی قسط نہیں دے پا رہا ہے۔

m/ANI/status/1223890635008032768?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1223890635008032768&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fshaheen-bagh-anti-caa-protest-delhi-police-delhi-kalindi-kunj-road-caa-supporter-1-1160300.html
پولیس ان لوگوں کو سمجھا ہی رہی تھی کہ اچانک شاہین باغ کے سامنے کی جھگیوں سے 100 سے 150  لوگ وہاں پر آ گئے اور سڑک کھلوانے کا مطالبہ کرنے لگے۔ پولیس کے مطابق یہاں پر بھیڑ بڑھتی گئی اور کچھ ہی دیر میں خواتین بھی آگئیں۔پولیس ان لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کرتی رہی لیکن یہ نہیں مانے۔ یہ لوگ سڑک پر بیٹھ گئے اور شاہین باغ خالی کرو کے نعرے لگانے لگے ۔ان میں سے کچھ لوگوں نے وندے ماترم اور' ملک کے غداری کو ... گولی مارو ... کو'جیسے نعرے لگائے۔ پولیس کے کہنے پر جب یہ لوگ نہیں مانے تو انہیں بسوں میں بھر کر لے جایا جانے لگا۔ تاہم، اب بھی بہت سے لوگ وہیں پر موجود ہیں اور مظاہرہ کر رہے ہیں۔

PunjabKesari
حالات کو دیکھتے ہوئے پیرا ملٹری فورس کی تعیناتی بھی کر دی گئی ہے ۔ پولیس آس پاس کے لوگوں پر نظر رکھ رہی ہے ۔بتادیں کہ شاہین باغ کے پاس کی کل ایک نوجوان نے  فائرنگ کی تھی ۔شاہین باغ میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔



Comments


Scroll to Top