National News

شاہین آفریدی کا پرائیویٹ ویڈیو لیک ، حریم شاہ پر لگا الزام

شاہین آفریدی کا پرائیویٹ ویڈیو لیک ، حریم شاہ پر لگا الزام

نئی دہلی : پاکستان  کے نوجوان گیند باز شاہین آفریدی  نئے تنازعہ پھنس گئے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہاہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ سٹار گیند باز ویڈیو کے چیٹنگ کے دوران کسی کو اپنے پرائیویٹ پارٹس دکھا رہا ہے ۔ حالانکہ مذکورہ ویڈیو میں شاہین ہے یا نہیں اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن مانا جارہا ہے کہ ویڈیو میں دکھنے والا شخص شاہین ہی ہے ۔ 

PunjabKesari
بہر حال ، مذکورہ ویڈیو ٹویٹر پر حریم شاہ کے نام سے شیئر ہوئی تھی ۔ حریم ٹک ٹاک کی فیمس سٹار ہیں جو کہ کافی مشہور ہیں ۔ گذشتہ دنوں وہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی وجہ سے بھی چرچا میں آئی تھیں ۔ دراصل حریم نے وزیر اعظم  ہاؤس میں عمران کی کرسی پر بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنایا تھا ۔ حریم کی اس حرکت پر عمران غصے میں آگئے تھے ۔ انہوں نے اس معاملے کی جانچ کے احکامات دے دئیے تھے ۔ 


وہیں ویڈیو لیک کرنے کے الزام کے بعد حریم شاہ سامنے آئیں اور انہوں نے بتایا کہ ان کا کوئی ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں ہے ۔ وہ صرف ٹک ٹاک اکاؤنٹ چلاتی ہیں۔ ٹویٹ پر جس نے بھی یہ اکاؤنٹ بنایا ہے وہ فرضی ہے ۔ ویڈیو کے بارے میں بھی انہیں کچھ معلوم نہیں  ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top