Latest News

اردو زبان کو پروموٹ کریں گے شاہ رخ ، سلمان اور کٹرینہ۔ صارفین بولے ، پہلے ہندی تو ٹھیک سے بولو

اردو زبان کو پروموٹ کریں گے شاہ رخ ، سلمان اور کٹرینہ۔ صارفین بولے ، پہلے ہندی تو ٹھیک سے بولو

ممبئی : ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اردو زبان کو بڑھا وا دینے کے لئے ایک منصوبہ بنایا ہے ۔جس کے تحت اردو زبان کو پروموٹ کرنے کے لئے شاہ رخ خان ، سلمان خان ، کٹرینہ کیف جیسی بالی وڈ ہستیاں بھی اس کڑی میں شامل ہیں۔مرکز کی طرف سے یہ قدم اردو کو پروموٹ کرنے میں پرائیویٹ پلیئرز سے پچھڑنے کے کارن اٹھایا جا رہا ہے ۔ اس کام کے لئے' نیشنل کاؤنسلنگ فار پروموشن آف اردو لینگویج' (NCPUL)  نے شاہ رخ خان ، سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی مدد لینے کی سوچی ہے ۔
کاؤنسلنگ کے ڈائریکٹر عقیل احمد کا کہنا ہے کہ ' ہم اردو لینگویج کو بڑھاوا دینے کے لئے شاہ رخ خان ، سلمان خان جیسے بڑے ناموں سے رابطہ کر رہے ہیں۔ان لوگوں سے اردو میں کچھ لائن بلوا کر اسکی ریکارڈنگ ویڈیو کو اپنے پروگراموں میں استعمال کیا جائیگا۔
بتادیں کہ اردو زبان کو پروموٹ کرنے کے چکر میں کٹرینہ کیف سوشل میڈیا پر ٹرول بھی ہوگئی ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ' کٹرینہ سے اردو کو بڑھاوا دینے کے لئے کہنے سے پہلے برائے مہربانی یہ طے کریں کہ کیا وہ ٹھیک سے ہندی بول سکتی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top