Latest News

دبئی نے کچھ اس انداز میں منایا شاہ رخ خان کا یوم پیدائش،  برج خلیفہ میں نظر آیا کنگ خان کا نام

دبئی نے کچھ اس انداز میں منایا شاہ رخ خان کا یوم پیدائش،  برج خلیفہ میں نظر آیا کنگ خان کا نام

بالی وڈ کے کنگ خان  یعنی شاہ رخ خان نے 2 نومبر کو اپنا 54 واں یوم پیدائش منا یا، اس موقع پر ملک و بیرون ملک میں ان کے مداحوں نے انہیں نیک خواہشات دیں ،لیکن  دبئی نے شاہ رخ خان کے لئے اپنی دیوانگی خاص اندامیں اظہار کیا ہے۔ دبئی میں دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ  پر شاہ رخ خا ن کا یوم پیدائش خاص انداز میں منایا گیا۔

PunjabKesari
در اصل  شاہ رخ خان کے یوم پیدائش پر برج خلیفہ پر ان کے  لئے لائٹس سے ایک خاص پیغام لکھا گیا۔ 'بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو یوم پیدائش کی مبارکباد'۔  دنیا کی اس سب سے بلند ترین عمارت سے کسی فلمی  اسٹار کو ایسے  انداز میں پہلی  مبارکباد دی گئی ہے ۔شاہ رخ خان کے مداحون کیلئے یہ موقع کافی خاص تھا اور اس نظارے کو دیکھنے کیلئے بھیڑ امنڈ پڑی ۔اتنا ہی نہیں  یہاں شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم کے گانے کے میوزک کے ساتھ ہی میوزک فاؤنٹین شو بھی چل رہا تھا ۔


بتادیں کہ برج خلیفہ پر پہلی مرتبہ کسی اداکار کیلئے ایسا کیا گیا ہے ۔ جیسے ہی یہ نظارہ سامنے آیا ، انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی ۔ کئی لوگوں نے اس میوزک فاؤنٹین کے شو اور برج خلیفہ کی تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ  پر شیئر کی ہیں ۔ خود بئی سیاحت کے برانڈ ایمبیسیڈر شاہ رخ خان نے بھی انہیں ایسی مبارکباد دینے والا ویڈیو  اپنے انسٹا گرام پرشیئر کیا ہے ۔
. اس کے کیپشن میں انہوں نے لکھاکہ ' میرے بھائی، سب سے کول مسٹر محمد البر اور برج خلیفہ کے لئے ای ایم آر  دبئی، مجھے اتنا برائٹ بنانے کے لئے آپ کا شکریہ۔آپ کی محبت نایاب ہے۔اتنا لمبا شاید ہی میں کبھی ہوا ہوں۔دبئی کے لئے ڈھیر سارا پیار۔یہ میری سالگرہ ہے اور میں مہمان ہوں۔

PunjabKesari
شاہ رخ خان کے یوم پیدائش پر ہر سال کی طرح اس سال بھی مداحوں کی بھاڑی بھیڑ جمع ہوئی اور نصف شب میں ہی شاہ رخ نے بھی مداحوں کا شکریہ ادا کیا ۔ شاہ رخ نے اپنا یہ یوم پیدائش اس مرتبہ مداحوں کے ساتھ ہی منایا ۔ وہ ایک آڈیٹوریم میں اپنے مداحوں سے ملے اور ان کے ساتھ کیک کاٹا اور ڈانس کیا ۔



Comments


Scroll to Top