نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی میں پرتشدد واقعات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر سات ہو گئی ہے۔ وہیں شمال مشرقی دہلی میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ نظر ثانی شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے)کو لے کر پیر کو ہوئے تشدد میں جان گنوانے والے سات افراد میں دہلی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل رتن لال شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ پیر تک تشدد میں جان گنوانے والوں کی تعداد چار تھی۔ منگل کو یہ تعداد بڑھ کر سات ہو گئی ہے۔
وہیں 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ فسادیوں منگل کی صبح بہت ٹرینوں سمیت 5 بائیکوں اور دکانوں میں بھی آگ لگا دی۔ وہیں دکانوں میں توڑ پھوڑ کے علاوہ لوٹ مار کی بھی اطلاعات ہیں۔ گوکلپوری ٹائر مارکیٹ کی 20 دکانیں جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔
بتا دیں کہ پیر کو شمال مشرقی دہلی میں کافی تشدد ہوا ۔اس کے بعد دہلی میں سات جگہوں پر پتھرا ؤاور آگ زنی ہوئی۔