Latest News

مہاراشٹر میں سیٹوں کا بنٹوارہ ، بھاجپا 144 تو شو سینا 126پر لڑے گی انتخابات

مہاراشٹر میں سیٹوں کا بنٹوارہ ، بھاجپا 144 تو شو سینا 126پر لڑے گی انتخابات

نیشنل ڈیسک : مہاراشٹر میں شو سینا اور بھاجپا  کے درمیان سیٹوں کا بنٹوارہ ہو گیا ہے ۔ اسمبلی انتخابات میں شو سینا  126 سیٹوں پر ، وہیں بھاجپا 144 سیٹوں پر انتخابات لڑے گی ۔ دیگر حمایتیوں جماعتوں کیلئے کل 18 سیٹیں چھوڑی گئی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی شو سینا نے نائب وزیر اعلیٰ کی تجویز کو قبول کرلیا ہے ۔ سیٹ بنٹوارے کا رسمی اعلان جلد کیا جا سکتا ہے ۔ 
گذشتہ اسمبلی انتخابات میں شو سینا 288 سیٹوں پر انتخابات میں اتری تھی ۔ اسے 63 سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی تھی ۔ غور طلب ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران شو سینا اور بھاجپا کے درمیان 50-50 سیٹوں پر اتفاق ہوا تھا ۔ لوک سبھا انتخابات میں بھاجپا نے 25 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے تھے ،  جبکہ شو سینا نے 23 سیٹوں پر انتخابات لڑا تھا ۔ غور طلب ہے کہ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس  نے بدھ کے روز شو سینا صدر ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی تھی۔ 
 



Comments


Scroll to Top