Latest News

عمر عبداللہ کی حراست کو بہن سارہ نے کیا چیلنج،  سپریم کورٹ نے جموں- کشمیر انتظامیہ کو بھیجا نوٹس، اگلی سماعت 2 مارچ کو

عمر عبداللہ کی حراست کو بہن سارہ نے کیا چیلنج،  سپریم کورٹ نے جموں- کشمیر انتظامیہ کو بھیجا نوٹس، اگلی سماعت 2 مارچ کو

سری نگر: عمر عبداللہ کی حراست کو چیلنج دینے والی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے جموں- کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عمر عبداللہ کی بہن سارہ عبداللہ پائلٹ نے پبلک سیفٹی ایکٹ (پی  ایس اے )کے تحت حراست کو سپریم کورٹ میں چیلنج دیا ہے اور انہیں کورٹ میں پیش کرکے رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس پر کورٹ نے نوٹس جاری کرکے جموں- کشمیر انتظامیہ سے جواب طلب کیا ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت 2 مارچ کو ہوگی۔

PunjabKesari

https://twitter.com/ANI/status/1228232898307706880?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1228232898307706880&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fjammu-kashmir%2Fnews%2Fsc-issues-notice-jammu-and-kashmir-administration-omar-abdulli-s-arrest-1124696
سارہ عبداللہ پائلٹ نے 10 فروری کو عدالت میں عرضی دائر کر جموں کشمیر پبلک سیفٹی قانون 1978 کے تحت اپنے بھائی کی حراست کو غیر قانونی بتایا اور کہا تھا کہ امن و امان بحال رکھنے اور قانونی نظام کو ان سے کسی خطرے کا سوال ہی نہیں ۔ عرضی میں پبلک سیفٹی قانون کے تحت  جموں کشمیر ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو حراست میں رکھنے کے پانچ فروری کے حکم کو رد کرنے اور انہیں عدالت کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔  سار ہ عبداللہ پائلٹ کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل پیش ہوئے۔
جسٹس ارون مشرا اور جسٹس اندرا بینرجی کی بینچ نے عمر عبداللہ کی بہن سارہ عبداللہ پائلٹ کی ہیبیز کارپس پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا۔عدالت نے معاملے کی سماعت کیلئے دو مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ عمر عبداللہ پر گزشتہ  ہفتے ہی  حکومت نے پی ایس اے لگا کر ان کی  حراست کی مدت بڑھا دی تھی۔ جس کے بعد سارہ نے کورٹ میں عرضی دائر کی۔  اس سے پہلے اس درخواست کو بدھ کو تین ججوں کی بنچ کے سامنے رکھا گیا تھا، جس میں جسٹس این وی رمن، جسٹس وی شاتن گوڈر اور جسٹس سنجیو کھنہ شامل تھے۔ اگرچہ جسٹس شاتن گوڈر  اس بنچ سے ہٹ گئے تھے، جس کے بعد جمعرات کو جسٹس ارون مشرا اور جسٹس اندرا بینرجی کی نئی بینچ  بنائی گئی تھی ۔



Comments


Scroll to Top