Latest News

ساوتری بائی پھولے نے کانگرس سے استعفیٰ، پرینکا گاندھی پر لگائے سنگین الزامات

ساوتری بائی پھولے نے کانگرس سے استعفیٰ، پرینکا گاندھی پر لگائے سنگین الزامات

بہرائچ : سابق ایم پی ساوتری بائی پھولے  نے کانگرس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ استعفیٰ دینے کے بعد ساوتری بائی پھولے نے کانگرس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کی آواز پارٹی میں نہیں سنی جارہی تھی ۔ اسی وجہ سے میں نے استعفیٰ دیا ہے ۔ سابق ایم پی نے کہا کہ اب وہ اپنی خود کی پارٹی بنائیں گی ۔ 

PunjabKesari
پرینکا گاندھی پر لگائے سنگین الزامات
ساوتری بائی پھولے نے کانگرس جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی پر الزام لگایا کہ ان سے جب ہم نے آئین نافذ کروانے اور ای وی ایم کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا تو انہوں نے اس پر کوئی رد عمل نہیں دیا ۔ 

PunjabKesari
یاد رہے کہ سال 2014 میں ساوتری بائی پھولے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر بہرائچ سے انتخابات جیت کر پارلیمنٹ پہنچی تھیں لیکن پارٹی سے کسی مدعے پر تنازعہ ہونے کے چلتے انہوں نے بھاجپا سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ اس کے بعد اسی سال 2 مارچ کو انہوں نے کانگرس کا دامن تھام لیا تھا ۔ 
 



Comments


Scroll to Top