Latest News

ادھو کے حلف سے پہلے سنجے راؤت کا بھاجپا پر طنز:کہا،''ہاؤاز جوش؟''

ادھو کے حلف سے پہلے سنجے راؤت کا بھاجپا پر طنز:کہا،''ہاؤاز جوش؟''

ممبئی : شو سینا صدر ادھو ٹھاکرے آج مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ  کے طور پر حلف لینے جارہے  ہیں ۔ وہیں ادھو ٹھاکرے کی حلف برداری تقریب سے پہلے شو سینا لیڈر سنجے راؤت نے صبح ٹویٹ کیا ۔ راؤت نے بھاجپا پر طنز کستے ہوئے ٹویٹ کیا کہ How Is Josh? جے مہاراشٹر ۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ مہاراشٹر ودھان سبھا اسمبلی کے نتائج کے آنے کے بعد سے ہی سنجے راؤت ہر روز ایک ٹویٹ کرکے سرخیوں میں بنے رہتے ہیں اور ان کے ٹویٹس میں اب تک بھاجپا ہی نشانے پر رہی ہے ۔ 
راؤت نے ہی سب سے پہلے ٹویٹ کرکے کانگرس - این سی پی کے ساتھ اتحاد کی جانب اشارہ کیا تھا ۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے کہا تھا کہ اس بار وزیر اعلیٰ شو سینا کا ہوگا اور ادھو ٹھاکرے اگلے پانچ سال کیلئے عہدہ سنبھا لیں گے ۔ 

PunjabKesari
بتا دیں کہ  اس سے پہلے بدھ کے روز راؤت نے کہا تھا کہ بھاجپا نے مہاراشٹر میں اقتدار پھر سے حاصل کرنے کیلئے 'اگھوری' ( تنتر - منتر) کوششیں کیں لیکن صوبے کے عوام  نے اسے ناکام کردیا اور اس کے ساتھ ہی ملک کی سیاست میں تبدیلی کی شروعات ہوگئی ہے ۔

https://twitter.com/rautsanjay61/status/1199890380856184834

راؤت نے کہا کہ حیرانی نہیں ہوگی اگر شو سینا مہاراشٹر میں اپنا وزیر اعلیٰ ( ادھو ٹھاکرے ) بنانے کے بعد مرکز میں سرکار بنا لے ۔ بھاجپا سے ٹکراؤ کے بعد گذشتہ ایک مہینے سے مسلسل طور سے میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے راؤت نے کہا کہ وہ جمعرات سے مسلسل پریس کانفرنس نہیں کریں گے اور شو سینا کے اخبار 'سامنا' سے جڑے اپنے کام پر لوٹیں گے ۔ راجیہ سبھا ممبر سنجے راؤت 'سامنا' کے ایگزیکٹو ایڈیٹر بھی ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top