نیشنل ڈیسک : شو سینا لیڈر سنجے راؤت نے بھاجپا پر جمعرات کے روز نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ غرور اکثر لوگوں کو برباردی کی راہ پر لے جاتا ہے ۔ شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن ( این آر سی ) کی مخالفت میں مظاہروں کو لے کر بھاجپا کے سخت روایہ کے پس منظر میں راؤت نے یہ تبصرہ کیا ۔
https://twitter.com/rautsanjay61/status/1210033230704971777
شو سینا نے ٹویٹ کیا کہ طوفان میں کشتیاں اور گھمند میں ہستیاں اکثر ڈوب جاتی ہیں ۔ صوبہ میں وزیر اعلیٰ عہدے پر سانجھیداری کے مدعے پر بھاجپا اور شو سینا کی راہیں الگ ہوگئی تھیں ۔ا س کے بعد مہاراشٹر بھاجپا کی قیادت شو سینا اور وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو لگاتار نشانہ بنا رہا ہے ۔ اس کا جواب راؤت آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے دے رہے ہیں ۔