National News

سلمان خان کو سانپ نے کاٹا، پنویل کے فارم ہاؤس پرکرسمس منانے گئےتھےاداکار

سلمان خان کو سانپ نے کاٹا، پنویل کے فارم ہاؤس پرکرسمس منانے گئےتھےاداکار

نیشنل ڈیسک: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو سانپ نے کاٹ لیا ہے۔  حالانک علاج کے بعد انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ 25 دسمبر کی رات سلمان کے  پنویل فارم ہاؤس کا ہے جہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کرسمس منانے گئے تھے۔

Salman Khan reportedly bitten by snake at farm house, hospitalized
رپورٹ کے مطابق سانپ زہریلا نہیں تھا۔ ایسے میں سلمان خان پر اس کا زیادہ اثر نہیں ہوا ہے۔سانپ کے کاٹنے کے بعد سلمان خان کو نئی ممبئی کے کاموٹھے علاقے کے ایم جی ایم (مہاتما گاندھی مشن)ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاںانہیں  آج صبح 9 بجے کے قریب ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے۔ سلمان خان اپنے فارم ہاؤس پر موجود ہیں۔

Salman Khan Reveals His Mistakes in Life And How He Apologized to People
27 دسمبر کو منائیں گے  اپنی سالگرہ
آپ کو بتا دیں کہ سلمان خان 27 دسمبر کو اپنی 56ویں سالگرہ منائیں گے۔ بھائی جان اس بار کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اپنی سالگرہ زور سے نہیں منائیں گے۔ اس بار سلمان خان کی سالگرہ کی پارٹی چھوٹی ہونے  والی ہے۔رپورٹ کے مطابق سلمان خان پنویل کے فارم ہاؤس میں اپنی سالگرہ منانے والے ہیں۔ پارٹی میں صرف خاندان کے افراد اور کچھ خاص دوست شرکت کریں گے۔ یوں تو سلمان خان کی سالگرہ پر مہمانوں کی فہرست بہت لمبی  ہوتی ہے لیکن دو سال سے  کورونا کے دوران انہوں نے اپنی سالگرہ انتہائی سادگی سے منائی ہے۔



Comments


Scroll to Top