Latest News

سلمان خان نے کنگنا را ناوت کی فلم ’دھاکڑ‘ کا ٹریلر شیئر کیا

سلمان خان نے کنگنا را ناوت کی فلم ’دھاکڑ‘ کا ٹریلر شیئر کیا

ممبئی:  بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے کنگنا را ناوت کی آنے والی فلم ’دھاکڑ‘ کا ٹریلر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے کنگنا را ناوت کی فلم دھاکڑ 20 مئی کو ریلیز ہو رہی ہے بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے فلم دھاکڑ کو سپورٹ کیا ہے۔
اس فہرست میں سلمان خان کا نام بھی شامل ہو گیا ہے سلمان نے دھاکڑ کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے انہوں نے فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ اس ٹریلر کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا ’’دھاکڑ کی پوری ٹیم کو مبارک باد‘‘۔
سلمان کی اس پوسٹ پر کنگنا نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرکے اپنے انداز میں سلمان خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سلمان کی اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کنگنا نے لکھا ’’ تھینک یو مائی دبنگ ہیرو، ہارٹ آف گولڈ۔ میں پھر کبھی نہیں کہوں گی کہ میں اس انڈسٹری میں اکیلی ہوں۔ دھاکڑ کی پوری ٹیم کی جانب سے شکریہ۔ اس فلم میں ارجن رامپال منفی کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کے ہدایت کار رجنیش گھئی ہیں۔



Comments


Scroll to Top