National News

رام مند رکی تعمیر 2019 میں ہی ہوگی، مودی ہے تو ممکن ہے: ساکشی مہاراج

رام مند رکی تعمیر 2019 میں ہی ہوگی، مودی ہے تو ممکن ہے: ساکشی مہاراج

رام مندر کو لے کر سپریم کورٹ میں سماعت چل رہی ہے۔اس مسئلے کو لے کر آج تک نے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج سے بات چیت کی۔ساکشی مہاراج رام مندر تحریک سے جڑے ہوئے  ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ رام مندر تو وہیں بنے گا اور 2019 میں ہی رام مندر کی تعمیر کریں گے۔اسے کوئی روک نہیں سکتا۔ساکشی مہاراج نے یہ بھی کہا کہ زیادہ تر مسلم فریق بھی مندر وہیں بنانے کے حق میں ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ شیعہ کمیونٹی نے بھی کہا ہے کہ ساری زمین مندر کو دے دیں۔ساکشی مہاراج کا کہنا ہے کہ جو سماعت سپریم کورٹ میں چل رہی ہے، اس میں حقائق مندر کے حق میں ہیں۔لہٰذا پوری امید ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی رام مندر کے حق میں جائے گا۔جو ہندو چاہتے ہیں کہ رام مندر وہیں بنے، ان کی خواہش پوری ہوگی۔

PunjabKesari
ساکشی مہاراج کا کہنا ہے کہ ایک دو مہینے میں بہترین اچھی خبر سننے کو ملے گی اور وہ اچھی خبر ہوگی خوبصورت اور شاندار  رام مندر کی تعمیر کی۔ساکشی مہاراج نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 100 دنوں میں اتنے بڑے بڑے کام کئے ہیں کہ کوئی سوچ نہیں سکتا۔چاہے دفعہ 370 جموں کشمیر سے ہٹانے کا مسئلہ ہو یا دوسرے بڑے فیصلے ہوں۔رام مندر کی تعمیر کا کریڈٹ بھی نریندر مودی کو ہی ملنے والا ہے کیونکہ مودی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ مودی ہے تو ممکن ہے۔
 



Comments


Scroll to Top