نیشنل ڈیسک : مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں وجے دشمی کے روز آر ایس ایس کارکن ، اس کے بیٹے اور اہلیہ کا بے رحمی سے قتل کردیا گیا ۔ اس واردات کے بعد بھاجپا نے مغربی بنگال میں قانونی صورتحال کو لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی پر نشانہ سادھا ہے ۔
پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ جیا گنج علاقے میں منگل کے روز پرائمری سکول کے ٹیچر بندھو پرکاش پال (35) ، ان کی حاملہ اہلیہ بیوٹی اور ان کے بیٹے انگن (8) کی لاش انہیں کے گھر سے برآمد ہوئی ۔ بندھو پرکاش پال بندھو پرکاش پال پرائمری سکول کے ٹیچر تھے اور راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) سے بھی جڑے تھے ۔ شروعاتی جانچ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ نا معلوم بد معاشوں نے پال کے پریوار کا پیر کے روز قتل کرا یا ہے ۔
بھاجپا کے ترجمان سمبت پاترا نے ٹویٹ کر لکھا کہ مندسور میں آر ایس ایس کے رکن یووراج سنگھ کا دن دہاڑے گولی مار کر قتل کردیا جاتا ہے ۔ مرشد آباد (بنگال ) میں آر ایس ایس کے بندھو پال کے پورے پریوار کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے ، پھر بھی سب چپ ہیں ... کیوں؟ کیا ان کا قصور صرف اتنا ہی ہے کہ ان کا پہلو خان یا اخلاق نہیں ؟
وہیں بھاجپا لیڈر کیلاش وجے ورگیہ نے ٹویٹ کیا کہ یہ کیا ہورہا ہے 'دی دی' آپ کے راج میں ۔ اس سے برا اور کیا ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ واردات ظاہر کرتی ہے کہ ترنمول کانگرس کے راج میں صوبے میں قانونی صورتحال بیحد خراب ہوگئی ہے ۔