Latest News

تاریخی ڈے نائٹ ٹیسٹ پہلے ہندوستان کیلئے بری خبر : پریکٹس کے دوران زخمی ہوئے شرما

تاریخی ڈے نائٹ ٹیسٹ پہلے ہندوستان کیلئے بری خبر : پریکٹس کے دوران زخمی ہوئے شرما

سپورٹس ڈیسک : ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 22 نومبر یعنی کل کولکتہ کے ایڈن گارڈن ستیڈیم میں پہلی بار ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جانا ہے ۔ جس کی تیاریاں دونوں ٹیمیں جم کر کررہی ہیں ۔ ایسے میں ڈے نائٹ ٹیسٹ سے پہلے ٹیم انڈیا کیلئے ایک بری خبر سامنے آئی ہے ۔ ٹیم کے سلامی بلے باز روہت شرما گلابی گیند سے پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے ہیں ۔ 
دراصل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے ۔ جس میں ٹیم انڈیا کی پوری ٹیم کولکتہ کے ایڈن گارڈن پر پریکٹس کرتے نظر آرہی ہے ۔ ایسے میں ویڈیو میں صاف دکھ رہا ہے کہ روہت شرما منگل کے روز اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ گلابی گیند سے سلیپ کیچ کی پریٹکس کے کررہے تھے ۔ تبھی اچانک ان سے ایک کیچ چھوٹ گیا اور سیدھے بال انگلی پر جاکر لگ گئی اور اس کے بعد وہ درد سے کراہتے دکھے ۔ حالانکہ ٹریننگ سیشن چھوڑ کر باہر جانے سے پہلے روہت ڈاکٹرز کے ساتھ نظر آئے ۔ حالانکہ اس بات کی ابھی تصدیق نہیں ہوپائی ہے کہ روہت کی انگلی کی چوٹ کتنی شدید ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top