نئ دہلی : کانگرس پارٹی کی جنرل سیکرٹری اور مشرقی اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا کے شوہر رابرٹ واڈرا نے اتوار کو ٹویٹ کر کہا ہے کہ' پرینکا گاندھی آپ پر مجھے فخر ہے، آپ نے جو کیا درست کیا۔رابرٹ واڈرا نے کہا، "پرینکا مجھے آپ مہربان ہونے اور ضرورت مند لوگوں تک پہنچنے کے لئے آپ پر فخر ہے۔آپ نے جو کیا وہ صحیح تھا اور ضرورت مند لوگوں کا ساتھ دینا یا ان کے دکھ میں شامل ہونا کوئی جرم نہیں ہے'۔
رابرٹ واڈرا نے ٹویٹ کر کہا کہ، "پرینکا گاندھی سے جس طرح سے خاتون پولیس نے بدسلوکی کی اس سے میں بے حد پریشان ہوں۔ایک پولیس اہلکار نے ان کا گلا پکڑا، دوسری خاتون پولیس نے انہیں دھکا دیا اور وہ نیچے گر گئیں،لیکن، وہ پر عزم تھیں اور انہوں نے سابق آئی پی ایس افسر ایس آر داراپوری کے خاندان کے اراکین سے ملنے کے لئے ٹو وہیلر گاڑی سے سفر کیا۔
https://twitter.com/irobertvadra/status/1211143686970458113
بتا دیں کہ کانگرس جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی ہفتہ کو لکھنؤ میں سابق آئی پی ایس افسرایس آر داراپوری کے خاندان کے اراکین سے ملنے جا رہی تھی۔تبھی پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد پرینکا نے اسکوٹی پر بیٹھ کر سفر کیا۔وہیں کچھ دور پیدل چلیںاور سابق افسر داراپوری کے گھر پہنچ گئیں۔ شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے ) کے خلاف مظاہرے کے دوران تشدد کے معاملے میں بھارتی پولیس سروس کے سابق افسر ایس آر داراپوری کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔