Latest News

ٹرک اور سکار پیو کی ٹکر سے سات افراد ہلاک ، ایک زخمی

ٹرک اور سکار پیو کی ٹکر سے سات افراد ہلاک ، ایک زخمی

جے پور:راجستھان میں ضلع چورو کے سالاسر تھانہ علاقہ میں گزشتہ دیر رات ایک سکارپیو کے ٹرک سے ٹکرانے کے سبب سات افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔

پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ دیر رات قومی شاہراہ 58 پرسکارپیو میں آٹھ لوگ ڈیگانا کی طرف جا رہے تھے کہ ٹول ناکے کے نزدیک ناما گاؤ ں میں اچانک تیزی سے جا رہی سکارپیو سامنے جا رہے ٹرک کے پیچھے ٹکرا گئی ۔ اس سے عمران خان، غازی خان، عمران خان، رفیق، بابو خان، اقبال اور ایک دیگر کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ خوشی محمد زخمی ہو گیا ۔ اسے سیکر کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کی جانچ کی جا رہی ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top