National News

وزیر خزانہ کے بیان پر اداکارہ رچا چڈھا کا جواب-'' انہیں کیک کھانے دو، یہ پیاز نہیں کھاتیں''

وزیر خزانہ کے بیان پر اداکارہ رچا چڈھا کا جواب-'' انہیں کیک کھانے دو، یہ پیاز نہیں کھاتیں''

اداکارہ رچا چڈھا فلموں کے ساتھ ساتھ  اپنے سیاسی  تبصروں کو لیکر پر بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ان ویب سیریز 'انسائیڈ ایج 2 'جلد ریلیز ہونے جارہی ہے ۔ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر حکومت پر نشانہ لگایا ہے۔

PunjabKesari
دراصل پیاز کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کے بعد وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا بیان  ٹرینڈ میں ہے۔نرملا سیتا رمن نے کہا تھا کہ میں زیادہ پیاز اور لہسن نہیں کھاتی ہوں۔میں ایک ایسے خاندان سے ہوں جہاں پیاز اور لہسن کو زیادہ توجہ نہیں دی جاتی ہے۔رچا نے نرملا سیتا رمن کے اس بیان کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ' انہیں کیک کھانے دیجئے کیونکہ یہ پیاز نہیں کھاتی ہیں۔

https://twitter.com/RichaChadha/status/1202501279408427008?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1202501279408427008&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fricha-chaddha-comments-on-nirmala-sitaraman-statement-on-onions-and-garlic-tmov-1-1143185.html
بتا دیں کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب رچا نے حکومت پر نشانہ سادھا ہو۔اس سے پہلے بی جے پی رہنما پرگیہ ٹھاکر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں مہاتما گاندھی کو قتل کرنے والے ناتھورام گوڈسے کو محب وطن بتایا تھا، تب  بھی پرگیہ ٹھاکر کے بیان پر رچا نے ایک صحافی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے اس تبصرہ کو بین الاقوامی شرمندگی بتایا تھا۔اس سے پہلے وہ آرے جنگلوں کے لئے بھی احتجاج درج کرا چکی ہیں۔

PunjabKesari



Comments


Scroll to Top