Latest News

ای ڈی کی تفتیش میں ریا چکرورتی کا انکشاف، بتایا سشانت سنگھ کی کون کون سی جائیداد ہیں ان کےپاس

ای ڈی کی تفتیش میں ریا چکرورتی کا انکشاف، بتایا سشانت سنگھ کی کون کون سی جائیداد ہیں ان کےپاس

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے کافی دنوں کے بعد سشانت سنگھ کے والد کے کے سنگھ نے اداکار کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی  سمیت 6 دیگر لوگوں کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے پٹنہ میں کیس درج کرایا۔ انہیں الزامات کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے معاملے میں منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا اور ریا چکرورتی کو سمن جاری کیا تھا، جس کے بعد پہلی بار اداکارہ ریا چکرورتی جمعہ کو سامنے آئیں، جہاں ان سے 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ ہوئی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی پوچھ گچھ کے بعد پہلی بار ریا چکرورتی نے انکشاف کیا کہ سشانت سنگھ راجپوت کی کون کون سی پراپرٹی ان کے پاس ہے۔

PunjabKesari
سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کی طرف سے دو تصویروں کو شیئر کیا  گیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ کون سی پراپرٹی ہے، جو سشانت سنگھ کی ہیں اور ان کے پاس ہیں، جس میں سشانت سنگھ راجپوت کے ذریعہ لکھا گیا ایک شکریہ نوٹ اور دوسرا ایک سپر ہے۔
ریا چکرورتی کی نوٹ بک میں سشانت سنگھ راجپوت نے یہ شکریہ نوٹ لکھا تھا، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، ریا چکرورتی، ان کی فیملی اور ڈاگی فج کو لیکر شکریہ کا اظہار کیا ہے۔ نوٹ میں لکھے ناموں پر وضاحت دیتے ہوئے، ریا چکرورتی نے لکھا، اور یہ اس کی تحریر ہے، لیلو شوبک ہے، ببو میں سر میرے ڈیڈ ہیں، میم میری موم ہیں، فج اس کا کتا ہے۔

PunjabKesari
اس کے ساتھ ریا چکرورتی کے پاس سشانت سنگھ راجپوت کا ایک اسپرے ہے، جس پر چھچھورے لکھا ہے۔ اداکارہ کا دعویٰ ہے کہ یہیں دو جائیداد ہیں، جو سشانت سنگھ کی ہیں اور ان کے پاس ہیں۔ حالانکہ سشانت سنگھ راجپوت نے ریا چکرورتی اور اس کی فیملی کے لئے شکریہ نوٹ کب لکھا، یہ ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ 

PunjabKesari
واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں سی بی آئی جانچ بھی شروع کردی گئی ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ سی بی آئی بھی ریا چکرورتی سے پوچھ گچھ کرے گی۔ ایسے میں ریا چکرورتی کو ابھی اور بھی کئی سوالوں کے جواب دینے ہوں گے۔ ریا کے بھائی شووک چکرورتی آج بھی ای ڈی آفس پہنچے ہیں، جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ شووک اور سشانت کے درمیان اچھی 
 



Comments


Scroll to Top