Latest News

ریا چکرورتی نے 5 دن میں سشانت کو کئے تھے 25 کال، اداکار نے نمبر بدل کر بہنوں سے مانگی تھی مدد

ریا چکرورتی نے 5 دن میں سشانت کو کئے تھے 25 کال، اداکار نے نمبر بدل کر بہنوں سے مانگی تھی مدد

ممبئی:  بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کیس ہر روز  نیا خلاصہ ہو رہا ہے  ۔ نئے نئے انکشافات کے ساتھ ہی اداکارہ ریا چکرورتی   کی  بھی مصیبت بڑھتی جارہی ہے ۔ اب حال ہی میں  ریا کی کال ڈیٹیل کا بھی خلاصہ ہو گیا ہے۔انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق  جب سشانت 20سے 24 جنوری 2020 کے درمیان اپنی بہن رانی سے ملنے چنڈی گڑھ پہنچے  تھے ،تب ریا  5 دن میں تقریباً 25 فون کئے تھے ۔

PunjabKesari
اس رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ سشانت نے نومبر میں اپنی بہن سے مدد طلب کرنے کے لئے فون کیا تھا اور اپنی تینوں بہنوں کے ساتھ چندی گڑھ جانے کے لئے ٹکٹ بھی بک کرایا تھا حالانکہ ریا چکرورتی نے اسے بلیک میل کیا اور  اس کو رکنے کے لئے کہا-

PunjabKesari
نئے نمبر سے کال کر بہنوں سے مانگی مدد
 اس کے بعد  دسمبر میں ، سشانت نے نئے نمبر  سے  فون کیا اور بہنوں سے مدد کی  گہار لگائی ۔ سشانت نے بتایا کہ ریا اور اس کا پریوار انہیں مینٹل ہسپتال میں بھیجنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ وہ مینٹل ہسپتال نہیں جانا چاہتے  ہیں۔ وہ ممبئی سے سب کچھ ختم  کرکے  ہماچل میں کہیں سیٹل  ہوں جائیں گے ۔

PunjabKesari
اس کے بعد وہ گاڑی سے  چلے گئے ۔  انہوں نے خود گاڑی چلائی ، کیونکہ   غلط ادویات لینے کی وجہ سے انہیں  کلاسٹروفوبیا کی شکایت  ہو رہی تھی۔ سشانت خود ڈرائیو کرکے چندی گڑھ  پہنچے اور 2 دن وہاں رہے ۔  اتنے میں سدھارتھ پٹھانی نے ریا کو انکے آنے کے بارے میں بتایا ، جس کے بعد ریا نے انہیں واپس آنے کے لئے بلیک میل کیا اور 3-4 دن میں ا نہیں25 بار فون کیا۔

PunjabKesari
 بتادیں کہ سشانت کی  14 جون 2020 کو  ممبئی کے باندرا میں واقع اپنے فلیٹ میں  پھانسی  لگا کر خود کشی کر لی تھی ۔ پولیس نے کہا تھا کہ سشانت ڈپریشن کا شکار تھا ، حالانکہ اس نے اتنا بڑا قدم کیوں اٹھایا ، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ اسی دوران ، بیٹے کی موت کے ڈیڑھ ماہ بعد ، سشانت کے والد کے کے سنگھ نے  اس کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔ اسی کے ساتھ ہی اس معاملے میں سی بی آئی تحقیقات کی منظوری بھی مل گئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top