Latest News

سمارٹ فون پر اتنے دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے کوروناوائرس ، نئی سٹڈی میں سامنے آئی حیرت انگیز جانکاری

سمارٹ فون پر اتنے دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے کوروناوائرس ، نئی سٹڈی میں سامنے آئی حیرت انگیز جانکاری

گیجیٹ ڈیسک:سمارٹ فون ہماری روزمرہ کی زندگی کا اہم حصہ بن گیا ہے۔ سمارٹ فون کی سطح کو ہم دن میں  بار بار ٹچ کرتے ہیں  ، ایسے میںجرم اور وائرس سمارٹ فون کی سطح پر ہی موجود ہوتے ہیں۔ ناول کوروناوائرس  یا  کووڈ19کاانفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے، ایسے میں سمارٹ فون پر وائرس  ہونے کو لے کر کئی سوال اٹھ رہے تھے کہ  آخر کار فون پر یہ وائرس کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے ۔اسی بات پر دھیان دیتے  ہوئے آج ہم آپ کے لئے یہ رپورٹ  لے کر آئے ہیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی ایک سٹڈی کے مطابق ، سال 2003میں پھیلا اوریجنل  سارس -کو شیشے کی سطح پر 96گھنٹے یعنی 4دن تک رہ سکتا تھا ۔ وہیںیہ ٹھوس پلاسٹک اور سٹین لیس سٹیل پر قریب 72گھنٹے یعنی 3د ن تک رہے سکتا تھا۔ 
اب یونائیٹڈ سٹیٹس کے نیشنل انسٹی چیوٹ آف ہیلتھ نے اپنی سٹڈی میں بتایا ہے کہ موجود ناول کورونا وائرس سٹیل اور ٹھوس پلاسٹک جیسی سطح پر 72گھنٹے یعنی 3دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔ اس میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ناول کورونا وائرس ایک کارڈ بورڈ پر 24گھنٹے اور کاپر پر 4گھنٹے تک رہ سکتا ہے۔
ویسے اس سٹڈی میںگلاس کے بارے میں تو نہیں بتایا گیا ، لیکن اگردوسرے فیکٹرسے دیکھیں  تو اشارے ملتے ہیں کہ کورونابھی سارس کی طرح ہی گلاس  کی سطح  پر چاردن  تک رہ سکتا ہے ۔ اس لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے فون کو کلیننگ لکویڈ مائیکرو فائبر کپڑے کا استعمال کر صاف  کرتے رہے تاکہ فون پر کورونا وائرس رہنے کا خطرہ نہ رہے۔
گیجیٹ کو سینیٹائز کرنے کے لئے سب سے بہترہے کہ آئیسوپراپلن الکحل سولیوشن  کا استعمال کریں لیکن اس لکویڈ میں 70فی صد سے زیادہ آئیسو پراپلن نہیں ہونا چاہئے نہیں تو فو ن کی ڈسپلے خراب ہو سکتی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top