نئی دہلی: تیلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ایک ڈاکٹر کے ساتھ ہوئی اجتماعی عصمت دری اور قتل کے واقعہ نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے پیر کو لوک سبھا میں کہا کہ اگر اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے ایوان میں سخت ترین قانون بنانے پر رضامندی بنے گی تو حکومت اس کے لئے تیار ہے۔بی جے پی کے سینئر لیڈر راجناتھ سنگھ نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران حیدرآباد کے واقعہ کے تناظر میں یہ تبصرہ کیا۔
https://twitter.com/rajnathsingh/status/1201411707697942528?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1201411707697942528&ref_url=https%3A%2F%2Fhindi.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fready-to-make-tougher-laws-on-rape-rajnath-singh-in-lok-sabha-2656936.html
اس بارے میں بات کرتے ہوئے راج ناتھ نے کہا، 'اس سے زیادہ غیر انسانی کام نہیں ہو سکتا۔تمام شرمسار اور مجروح ہیں'۔انہوں نے کہا کہ نربھیا کانڈ کے بعد اسی ایوان میں سخت قانون بنا تھا لیکن اس کے بعد بھی اس طرح کے گھناؤنے جرائم ہو رہے ہیں۔سنگھ نے کہا کہ حکومت ایوان میں بحث کے لئے تیار ہے اور اس طرح کے مجرموں کو سخت سزا دینے کے لئے تمام ارکان کی رائے کے بعد جو سخت قانون بنانے پر رضامندی ہو گی، ہم اس کے لئے تیار ہیں۔
اس سے پہلے کانگرس، بھارتیہ جنتا پارٹی، تیلنگانہ راشٹر سمیتی، وائی ایس آر کانگرس پارٹی، بہوجن سماج پارٹی اور ڈی ایم کے سمیت مختلف جماعتوں کے ارکان نے حیدرآباد میں گزشتہ ہفتے ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی آبروریزی اور اس قتل کے واقعہ کی مذمت کی۔ان تمام جماعتوں نے ایسے معاملات میں قصورواروں کو جلد سے جلد سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا۔