National News

آر بی آئی  نے یس بنک پر لگائی پابندی،  ١یک ماہ میں صرف0 50,00روپے تک نکال سکیں  گے

آر بی آئی  نے یس بنک پر لگائی پابندی،  ١یک ماہ میں صرف0 50,00روپے تک نکال سکیں  گے

نئی دہلی:ملک کے بڑے بنکوں میں سے ایک یس بنک پر چھائے بحران  سے کروڑوں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ریزرو بنک آف انڈیا کی جانب سے یس بنک  کے بحران  کو دیکھتے ہوئے انخلاء کی ایک حد طے کر دی گئی ہے۔اگلے ایک ماہ تک لوگ صرف   50ہزار روپے ہی اپنے کھاتوں سے نکال پائیں گے  جس کے بعد لوگوں میںہلچل کا ماحول ہے  ۔ دہلی سے لے کر ممبئی ، حیدرآباد  اور احمدآباد  تک اے ٹی ایم کے باہر  لگنے کی بھیڑ جٹ گئی ہے ۔

PunjabKesari
ممبئی میں یس بنک کی فورٹ برانچ کے پاس شکروار صبح  سے ہی بھیڑ لگنی شروع ہوگئی ۔یہاں لوگ بنک کی برانچ ، ای ٹی ایم سے پیسے نکالنے  آئے ہیں ۔ حالانکہ ، اس دوران لوگوں  کو کئی طرح کی  یریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ  ایک شخص پورے ماہ میں صرف 50ہزار  روپے ہی نکال سکتا ہے ۔ حالانکہ ، بنک کی طرف سے صارفین کو  بتایا جا رہا ہے   کہ یہ حالت صرف تین اپریل تک ہی رہیں گے، باقی حالت سدھارنے کی کوشش جاری ہے ۔

PunjabKesari

ممبئی کے ساتھ ساتھ احمد آباد میں بھی یس بنک کی برانچ  کے باہر  صارفین کی بھیڑ ہے ۔ حالانکہ ،یہاں روپے نکالنے  میں لوگوں کو دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے  کیونکہ  اے ٹی ایم  کا سرور ہی ڈائون ہوگیا ہے ۔اب کچھ برانچوں میںجو صارفین  اے ٹی ایم  سے پیسے نہیں نکال پا رہے ہیں  انہیں  ٹوکن دیا جا رہا ہے ۔برانچ کی جانب سے بتایاجا رہا کے کہ صرف چیک سے لوگ اپنے 50ہزار روپے  نکال  سکتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top