National News

رافیل پر فیصلے کے بعد روی شنکر کا کانگرس پر حملہ، کہا-سپریم کورٹ کے بعد ملک سے معافی مانگیں راہل گاندھی

رافیل پر فیصلے کے بعد روی شنکر کا کانگرس پر حملہ، کہا-سپریم کورٹ کے بعد ملک سے معافی مانگیں راہل گاندھی

رافیل طیارہ  سودے پر آئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کانگرس پر حملہ آور ہے۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے فیصلے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ راہل گاندھی اور کانگرس نے ملک کو گمراہ کیا ہے، ایسے میں انہیں ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔روی شنکر پرساد نے کہا کہ سپریم کورٹ سے بچنے کے لئے تو راہل گاندھی نے معافی مانگ لی ہے، لیکن ملک کے عوام کے سامنے کیا کریں گے۔ ان سے معافی کب مانگیں گے؟

PunjabKesari
مرکزی وزیر نے کہا کہ رافیل معاملے میں سچ کی جیت ہوئی ہے۔سپریم کورٹ نے قیمتوں کا تعین، خریدنے کے عمل کو  جانچا  اور اس کو صحیح ٹھہرایا ہے۔ روی شنکر پرساد نے کہا کہ راہل گاندھی کو ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔کانگرس کی طرف سے اس طرح کی جھوٹی مہم چلائی گئی۔روی شنکر پرساد نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے ملک میں مہم چلائی گئی، عدالت سے ہارے تو لوک سبھا انتخابات میں اہم ایشو بنایا۔مرکزی وزیر نے کہا کہ راہل گاندھی نے تو یہ بھی کہہ دیا تھا کہ سپریم کورٹ نے  نریندر مودی کو چور کہا ہے۔مرکزی وزیر نے الزام لگایا کہ اس وقت کے کانگرس صدر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا سیاسی استعمال کیا۔

PunjabKesari
بتادیں کہ  چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی قیادت والی بنچ نے رافیل معاملے میں داخل کی گئی تمام نظر ثانی عرضیوں کو خارج کردیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے پر فیصلہ پڑھتے ہوئے عرضی دہندگان کے ذریعے سودے کے عمل میں گڑ بڑی کی دلیلیں خارج کی ہیں ۔سپریم کورٹ نے کہا کہ ہمیں ایسا نہیں لگتا ہے کہ اس معاملے میں کوئی ایف آئی آر درج ہونی چاہئے یا پھر کسی طرح کی جانچ کی جانی چاہئے ۔
 



Comments


Scroll to Top