Latest News

دنیا بھر میں ہورہے حادثات سے بہت افسردہ ہیں رتک روشن

دنیا بھر میں ہورہے حادثات سے بہت افسردہ ہیں رتک روشن

ممبئی : بالی وڈ کا ماچو مین رتک روشن دنیا بھر میں ہورہے حادثات سے بہت افسردہ ہیں ۔رتک روشن نے جمعہ کی رات کیرلہ کے کوزی کوڈ میں ہوئے فضائی حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔رتک روشن نے انسٹاگرام پر لکھا امید کی کسی کرن پر منحصر رہنا مشکل ہے ،

لیکن ایسا کرنا ضروری بھی ہے۔دنیا بھر میں یکے بعد دیگرے پیش آنے والے المناک وا قعات کے بعد میں خود کو بہت بے بس محسوس کررہا ہوں۔بیروت دھماکہ، ائر انڈیا کا حادثہ، ماریشس میں ماحولیاتی ہنگامی صورتحال، سیلاب اور آفات، زلزلہ، وبائی امراض سے ہماری جنگ وغیرہ۔رتک روشن نے حادثات میں مرنے والے لوگوں کے تیئں اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے لکھا مرحومین کی روحوں کے سکون کے لئے دعا گو ہوں اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔اس بدقسمت وقت میں ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا اور ڈٹ کر کھڑے رہنا ہوگا۔یہ وقت بھی گزر جائے گا، ہمیں روشنی ضرور ملے گی۔



Comments


Scroll to Top