راجگڑھ : ضلع کے سٹھالیہ میں گھر والوں سے ناراض ہو کر 15 سال کی نابالغہ اپنے بھائی کے پاس جانے کیلئے گھر سے تو نکل گئی لیکن راستے میں ہی غائب ہوگئی ۔ پولیس جانچ میں پتہ چلا کہ لڑکی کے ساتھ بس سٹینڈ پر ایک بس کے اندر بس کلینر اور 2 دیگر لوگوں نے رات میں جنسی استحصال کیا ۔ پولیس نے تینوں ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے ۔ سٹھالیہ پولیس نے ملزمین کے خلاف پاکسو اور دیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے ۔
نابالغہ چلا نہ سکے اس لئے اس کے ہاتھ پیر باندھ دئیے اور منہ میں کپڑا ٹھونس دیا تھا ۔ جنسی استحصال کا یہ معاملہ تب کھلا جب راجگڑھ میں سٹھالیہ کی رہنے والی نابالغہ کی گمشدگی کی رپورٹ اس کے والد نے سٹھالیہ تھانے میں درج کرائی ۔پولیس کے مطابق لڑکی بدھ کے روز سٹھالیہ سے اپنے بھائی کے یہاں اکیلی اندور جارہی تھی ۔