Latest News

دورحاضر میں پوری دنیا کو مہاتما گاندھی کی ضرورت: نشنک

دورحاضر میں پوری دنیا کو مہاتما گاندھی کی ضرورت: نشنک

نئی دہلی:ا نسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر رمیش پورکھریال نشنک نے کہا ہے کہ دنیا کو دہشت گردی کے واقعات کا سامنا ہے، باہمی ہم آہنگی کو زک پہنچا کر لوگ ذاتی مفاد کے لئے کھڑے ہو گئے ہیں اور وہ چین سکون کے ماحول کے لئے چیلنج پیدا کررہے ہیں، ایسے وقت میں پوری دنیا کو مہاتماگاندھی کی ضرورت ہے۔
مسٹر نشنک نے یہ باتیں دہلی کے پرگتی میدان میں ہفتے کے روز قومی کتاب ٹرسٹ کی طرف سے منعقد عالمی کتاب میلے کے افتتاح کے موقع پر کہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو گاندھی کی ضرورت۔ لوگ ہی نہیں سماج کو، سماج ہی نہیں قوم کو، قوم ہی نہیں پوری دنیا کو اس وقت گاندھی کی ضرورت ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات پیش آر ہے ہیں، لوگ باہمی ہم آہنگی کو چوٹ پہنچاکر ذاتی مفاد کے محور پر کھڑے ہو گئے ہیں اور چین سکون کے ماحول کے لئے چیلنج پیدا کررہے ہیں۔ ایسے وقت میں پوری دنیا کو مہاتما گاندھی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ شخص کے پاس سچ، عدم تشدد اور محبت تین ہی چیز ہیں اور اگر وہ سچائی کے راستے پر نہ چلے اور اس میں حقیقت کو قبول کرنے کی ہمت نہ ہو، ایسا شخص زندہ ہوتے ہوئے بھی پتھر کی مانند ہے۔ ان تینوں چیزوں کے بغیر کسی سماج اور قوم کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

 



Comments


Scroll to Top