Latest News

راکھی ساونت کے  ''فرضی شوہر'' دیپک کلال کی پھر ہوئی دھنائی، میٹرو میں لڑکی نے جڑا تھپڑ،دیکھیں ویڈیو

راکھی ساونت کے  ''فرضی شوہر'' دیپک کلال کی پھر ہوئی دھنائی، میٹرو میں لڑکی نے جڑا تھپڑ،دیکھیں ویڈیو

نیشنل ڈیسک: انٹرنیٹ پر اپنے ویڈیو اور ڈرامہ کی وجہ سے  سرخیوں میں رہنے والے دیپک کلال کا تنازعات سے پرانا ناطہ ہے۔گزشتہ دنوں راکھی ساونت سے شادی کی افواہ کے چلتے سرخیوں میں آئے کلال کا اب نیا کارنامہ سامنے آیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں  دیپک ایک لڑکی سے تھپڑ کھاتے دکھا ئی دے رہے ہیں۔
دراصل دیپک میٹرو میں سفر کر رہے تھے تبھی ایک لڑکی ان کے پاس سیلفی  کے لئے آتی ہے۔کلال کو یہ بات راس نہیں آئی اور انہوں نے لڑکی کو باتیں سنانا شروع کر دیا۔دیپک نے کہا کہ وہ ایک سیلیبرٹی ہیں اور ان کے پرائیویسی میں خلل ڈالا جا رہا ہے۔ان کی یہ بات سن آس پاس کھڑے لوگ بھڑک جاتے ہیں۔ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ سیلفی لینے آئی لڑکی ناراض ہو کر دیپک کو طمانچہ جڑ دیتی ہے۔اتنا ہی نہیں بھیڑ اس کو دھکے مار کر باہر نکال دیتی ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Deepak Kalal (@deepakkalalofficial) on

دیپک نے خود انسٹاگرام پر یہ ویڈیو  شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دہلی کی لڑکیوں تم لوگوں کو میری سیلفی لینے کی اجازت نہیں ہے۔میں اس کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ موہت ارورہ تو نے دکھا دی نا اپنی اوقات ، تجھے تو نہیں چھوڑنے والا۔تو دہلی میں فیشن شو کرتا ہے، اب تو کر کے دیکھ کوئی فیشن شو۔وہ لڑکی اور تو اب جائیں گے جیل میں۔میرے چاہنے والے میرا سپورٹ کیجیے، ساتھ میں مل  کران لوگوں کو سبق سکھانا ہے۔یہی نہیں360 ایڈورٹائزنگ پروڈکشن  ، اس کی کمپنی بھی بند کرانی ہے ۔



Comments


Scroll to Top